سری نگر:ہندواڑہ پولیس نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو منسلک کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہندواڑہ پولیس نے پیر کوغیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 25کے تحت ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK05L-7265کو ضبط کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 198/24کے تحت ضبطی کا حکم جاری کیا گیا ۔
موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل کو دہشت گردی کارروائیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کوشاں ہے۔
