سری نگر:جنوبی ضلع شوپیاں کے کچ ڈورا میں پیش آئے سڑک حادثے میں نوجوان از جان ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں کے کچ ڈورا علاقے میں موٹر سائیکل اور آلٹو کار کے درمیان ٹکر کے باعث موٹرسائیکل سوار شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے موٹر سائیکل سوار کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ریاض احمد ڈار ولد عبدالرزاق ڈار ساکن ہالورا کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
