• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

سابق ’مس ورلڈ‘ منوشی چھلر کی بولی وڈ میں انٹری

Online Editor by Online Editor
2022-05-25
in شوبز
A A
سابق ’مس ورلڈ‘ منوشی چھلر کی بولی وڈ میں انٹری
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب ڈیسک
سابق ’مس ورلڈ‘ حسینہ منوشی چھلر کی پہلی فلم ’پرتھوی راج‘ کا ٹریلر اور گانے ریلیز کردیے گئے اور فلم کو آئندہ ماہ پیش کردیا جائے گا۔منوشی چھلر 2017 میں بھارت سے ’مس ورلڈ‘ منتخب ہوئی تھیں، ان سے قبل بھارت کے سر 17 برس قبل ’مس ورلڈ‘ کا تاج سجا تھا۔
’مس ورلڈ‘ منتخب ہونے کے بعد منوشی چھلر نے جہاں ماڈلنگ کا کیریئر شروع کیا تھا، وہیں خبریں تھیں کہ وہ بولی وڈ میں بھی انٹری دیں گی اور سال 2019 میں انہوں نے فلموں میں آنے کی تصدیق کردی تھی۔
اب طویل تاخیر کے بعد ان کی آنے والی پہلی فلم ’پرتھوی راج‘ کا ٹریلر اور گانے کے ٹیزرز جاری کردیے گئے، جن میں انہیں ہندو بادشاہ کی اہلیہ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
منوشی چھلر بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ ’پرتھوی راج‘ سے فلمی کیریئر شروع کرنے جا رہی ہیں، ان کے ہیرو ان سے عمر میں کم از کم 25 برس بڑے ہیں۔
’پرتھوی راج‘ ہندوؤں کے سابق بادشاہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ہے، جس میں اکشے کمار ہندو بادشاہ کے روپ میں جب کہ منوشی چھلر ان کی اہلیہ مہارانی سنیوگیتا کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔یش راج چوپڑا کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات چندرپرکاش دویدی نے دی ہیں اور اس کی کاسٹ میں سنجے دت اور سونو سود سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
منوشی چھلر کی پہلی بولی وڈ فلم کو آئندہ ماہ تین جون کو بیک وقت ہندی سمیت دیگر بھارت کی مقامی زبانوں میں بھی ریلیز کردیا جائے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جہاں منوشی چھلر بولی وڈ کھلاڑی کی ہیروئن بن کر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، وہیں ان سے قبل سابق حسینہ لارا دتا نے بھی اکشے کمار کی ہیروئن بن کر فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
یہی نہیں بلکہ سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کو بھی اکشے کمار کی فلم ’انداز‘ سے شہرت ملی تھی جو کہ پریانکا چوپڑا کی دوسری فلم تھی۔ پریانکا چوپڑا اور لارا دتا نے اکشے کمار کے ساتھ رومانٹک فلم ’انداز‘ میں 2003 میں اداکاری کی تھی اور دونوں اداکاراؤں کو اسی فلم سے شہرت ملی تھی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کوکر ناگ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے قریب ڈھائی سو بھیڑیں ہلاک

Next Post

این آئے اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی، سزا کا اعلان ساڑھے تین بجے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
این آئے اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی، سزا کا اعلان ساڑھے تین بجے

این آئے اے نے یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دینے کی اپیل کی، سزا کا اعلان ساڑھے تین بجے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan