چٹا ن ویب مانیٹرینگ
آیان مکھرجی کی فلم برہماستران دنوں کافی چرچے میں ہے۔ فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم میں ان تینوں اداکاروں کے علاوہ ناگارجن، ڈمپل کپاڈیہ اور مونی رائے بھی اہم کرداروں میں ہیں، فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے اور میکرز اس فلم کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
حال ہی میں رنبیر کپور اس فلم کی تشہیر کے لیے وشاکھاپٹنم پہنچے تھے جہاں ان کے ساتھ ساو¿تھ فلموں کے مشہور فلمساز ایس ایس راجامولی بھی فلم کی تشہیر میں شامل ہوئے۔ اس فلم میں پہلے ہی ساو¿تھ سپر اسٹار ناگارجنا نے کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس فلم میں ایک اور ساو¿تھ سپر اسٹار کا نام بھی شامل ہوگیا ہے اور وہ نام ہے چرنجیوی۔ اس بات کی تصدیق فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے کی ہے۔ سیٹ سے چرنجیوی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر نے لکھا – ‘ٹیم برہماسترمیں خوش آمدید، چرنجیوی صاحب! بہت شکر گزار اور اعزاز محسوس کر رہا ہوں کہ آپ نے فلم کے تیلگو ورڑن کو اپنی آواز دی ہے۔ اپنی بے پناہ صلاحیتوں اور شان و شوکت سے اس خاندان کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کا شکریہ!’
غور طلب ہے کہ کرن جوہر، رنبیر کپور، اپوروا مہتا اور نمت مکھرجی مشترکہ طور پر فلم برہماسترکو پروڈیوس کررہے ہیں۔ اسے پانچ زبانوں ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں ریلیز کیا جائے گا۔
