• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مختلف ریاستوں میں طلبا سڑکوں پر

Online Editor by Online Editor
2022-06-16
in قومی خبریں
A A
اگنی پتھ اسکیم کے خلاف مختلف ریاستوں میں طلبا سڑکوں پر
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی،16جون:
فوج میں بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی ‘اگنی پتھ اسکیم ‘ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔ بہار، اتراکھنڈ، راجستھان، دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں کئی جگہ نوجوانوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔
بہار میں پرتشدد مظاہرہ: بہار میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے ٹرینوں میں آگ لگا دی۔ مرکزی حکومت کی مسلح افواج میں بھرتی کی نئی اسکیم ‘اگنی پتھ’ کے خلاف مسلسل دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔ اس دوران کئی مظاہرین نے ٹرینوں کو نذر آتش اور پتھراؤ کیا۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور ریلوے ٹریک پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ اسی وقت نوادہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایم ایل اے ارونا دیوی عدالت جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس میں ایم ایل اے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ارونا دیوی نے کہا کہ ‘میری گاڑی پر پارٹی کا جھنڈا دیکھ کر مظاہرین غصے میں آگئے۔ انہوں نے جھنڈا بھی ہٹا دیا۔ اس حملے میں میرا ڈرائیور، دو سکیورٹی اہلکار اور ذاتی عملے کے کئی ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے بھبوا اور چھپرا اسٹیشنوں پر بوگیوں کو آگ لگا دی اور کئی مقامات پر بوگیوں کے شیشے توڑ دیے۔ بھوجپور ضلع ہیڈکوارٹر آرہ میں بڑی تعداد میں مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن کا گھیراؤ کیا جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ حاجی پور میں ایسٹ سینٹرل ریلوے کے ہیڈکوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس علاقے میں بڑے پیمانے پر ریلوے خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ پٹنہ۔گیا، برونی-کٹیہار اور دانا پور۔ڈی ڈی یو جیسے مصروف راستے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
بکسر اسٹیشن کے مینیجر راجن کمار نے کہا کہ کئی ٹرینیں باہر کے سگنلز پر پھنسی ہوئی ہیں کیونکہ مشتعل افراد نے پٹریوں کو جام کردیا ہے۔ مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے جہان آباد، بکسر، کٹیہار، سرن، بھوجپور اور کیمور جیسے اضلاع میں سڑکوں کی آمدورفت متاثر ہوئی جہاں پتھراؤ کے واقعات میں متعدد مقامی لوگ زخمی ہوئے۔
مدھیہ پردیش: ریاست مدھیہ پردیش میں ریل کی پٹریاں اکھاڑ دی گئی۔ سگنل ٹوڑ دیئے گئے۔ دہلی سمیت شمالی بھارت سے آنے والی ٹرینیں روک دی گئیں۔ گوالیار میں پُرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ طلباء سڑک پر توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ ہزاروں نوجوان مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گولا کا مندر چوراہے پر آگ لگانے کے بعد طلباء برلا نگر ریلوے اسٹیشن پہنچے اور ٹرینوں پر حملہ کیا نیز پٹریاں اکھاڑ دیں جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر متاثر ہوئی ہے۔
دہلی میں دیکھا گیا احتجاج کا اثر: باہری دہلی کے نانگلوئی ریلوے اسٹیشن پر فوج میں بھرتی ہونے کے خواہشمند ایک درجن سے زیادہ نوجوانوں نے پٹریوں پر لیٹ کر ریلوے ٹریک بلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 15-20 لوگ صبح تقریباً 9:45 بجے نانگلوئی ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوئے اور ‘اگنی پتھ اسکیم’ اور ریلوے بھرتی امتحانات میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے ایک ٹرین کو روکا جو ہریانہ کے جند سے پرانی دہلی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جہاں جی آر پی کے اہلکار بھی موجود تھے اور اہلکاروں نے مظاہرین سے پرامن طریقے سے ریلوے ٹریک کو خالی کرنے کو کہا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس سمیر شرما کے مطابق ‘مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے دو سے تین سال قبل سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دی تھی لیکن ابھی تک بھرتی کے لیے امتحانات نہیں ہوئے ہیں اور اب وہ کم از کم اہلیت کی عمر کو عبور کر چکے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ صورتحال قابو میں ہے اور تمام طلباء کو ریلوے ٹریک سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اتراکھنڈ میں نوجوانوں کا احتجاج: اتراکھنڈ کے کھٹیما میں سینکڑوں نوجوان کھٹیما نگر کی سڑکوں پر نکل آئے اور مرکزی حکومت کی ‘اگنی پتھ اسکیم’ کی سخت مخالفت کی۔ سینکڑوں نوجوانوں نے کھٹیما نگر میں جلوس نکالا اور احتجاج کیا۔ نوجوانوں نے تحصیل کھٹیما پہنچ کر انتظامیہ کے ذریعے صدر کو ایک میمورنڈم بھیجا اور مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔ اس موقع پر مشتعل نوجوانوں نے کہا کہ ملک بھر کے نوجوان حکومت کی ‘اگنی پتھ اسکیم’ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ملک کے نوجوان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس اسکیم کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال سے وہ فوج میں بھرتی کے تحریری امتحان کا بھی انتظار کر رہے ہیں لیکن حکومت نے تحریری امتحان کو منسوخ کر کے اگنی پتھ اسکیم کو پورے ملک میں لاگو کر دیا ہے جو کہ ملک کے نوجوانوں کے خلاف ہے۔
ہریانہ میں احتجاج: گروگرام اور ریواڑی کے بلاس پور اور سدھرا والی علاقوں کے نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے بلاس پور چوک پر احتجاج کرتے ہوئے گروگرام۔جے پور ہائی وے پر بس اسٹینڈ اور سڑکوں کا محاصرہ کیا۔
راجستھان میں مظاہرہ: جے پور کے کردھنی تھانہ علاقے میں نوجوانوں نے احتجاج کیا اور اجمیر۔دہلی ایکسپریس وے ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں 10 نوجوانوں کو امن خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی ‘اگنی پتھ اسکیم’، فوج میں زیر التواء بھرتی، تحریری امتحان کے انعقاد اور بھرتی سے متعلق دیگر مطالبات کو لے کر ناراض نوجوانوں نے جے پور۔اجمیر قومی شاہراہ پر احتجاج کیا۔ کردھنی کے ایس ایچ او بنواری لال نے کہا کہ دوپہر میں تقریباً 150-200 نوجوانوں نے فوج میں زیر التوا بھرتی کے سلسلے میں اجمیر۔دہلی ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج کیا۔ فوج میں بھرتی کے لیے تحریری امتحان نہ کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے احتجاج کے باعث شاہراہ پر پانچ کلومیٹر تک طویل جام رہا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور امن کی خلاف ورزی کے الزام میں احتجاج کرنے والے 10 نامزد افراد کو گرفتار کیا اور تعزیرات ہند کی دفعہ 283، 188، 143 کے تحت 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں ایندھن کی قلت کی افواہوں کے درمیان گاڑیوں میں پیٹرول اور ڈیزل بھرنے کے لیے زبردست رش

Next Post

فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت:نیشنل کانفرنس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

ہندوستان کے پاس ہنر، ٹیکنالوجی، افرادی قوت ہے جس کی ‘ نئے ‘ کویت کو ضرورت ہے۔ مودی

2024-12-22
پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

پارلیمنٹ دھکا۔مکی معاملہ: کانگریس اور بی جے پی نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر درج کرائی

2024-12-20
Next Post
فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت:نیشنل کانفرنس

فلاح عام ٹرسٹ کے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ قابل مذمت:نیشنل کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan