زیورخ، 17 جون:
فیفا ورلڈ کپ۔ 2026 کے لیے 16 میزبان شہروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو 48 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے لیگ میچز کی میزبانی کریں گے۔میزبان شہروں کا اعلان نیویارک کے ایک ٹی وی شو پر کیا گیا اور اسے میزبان ممالک کناڈا، میکسیکو اور امریکہ کے ساتھ ۔ساتھ فیفا کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا گیا۔فیفا کامین ایونٹ 1994 کے بعد پہلی بار امریکہ میں واپس جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی تین مختلف ممالک کریں گے۔
فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے ایک بیان میں کہا، ”ہم 16 فیفا ورلڈ کپ کے میزبان شہروں کو ان کے شاندار عزم اور جذبے کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج ایک تاریخی دن ہے – ان شہروں اور ریاستوں کے تمام لوگوں کے لیے، فیفا کے لیے، کناڈا، امریکہ اور میکسیکو کے لئے، جو زمین پر سب سے بڑا مظاہرہ کریں گے۔ ہم ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں جو ایک بے مثال فیفا ورلڈ کپ اور ایک گیم چینجر ہو گا کیونکہ ہم فٹ بال کو حقیقی معنوں میں عالمی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں“۔
16 میزبان شہر درج ذیل ہیں:
امریکہ: اٹلانٹا، بوسٹن، ڈلاس، ہیوسٹن، کینسس سٹی، لاس اینجلس، میامی، نیویارک/نیو جرسی، فلاڈیلفیا، سان فرانسسکو بے ایریا اور سیئٹل۔
میکسیکو: گواڈالاجارا، میکسیکو سٹی اور مونٹیری۔
کناڈا: ٹورنٹو اور وینکوور۔
