• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کرناہ کے معروف سیاسی کارکنان پیپلز کانفرنس میں شامل

پیپلز کانفرنس کرناہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی : سجاد لون

Online Editor by Online Editor
2022-06-21
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
کرناہ کے معروف سیاسی کارکنان پیپلز کانفرنس میں شامل
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،21 جون :
کرناہ کے ایک درجن سے زیادہ سرکردہ سیاسی اور سماجی کارکنوں نے آج سری نگر میں واقع پارٹی کے صدر دفتر پر جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ڈی ڈی سی کپواڑہ کے وائس چیئرمین حاجی فاروق ،ایڈوکیٹ سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس اور کرناہ سے ڈی ڈی سی کی امیدوار کنیز فاطمہ، نظام الدین، میر حیدر شاہ، محمود احمد، بشیر حسین شاہ، آصف حسین شاہ، بشارت حسین شاہ، صفیہ فاطمہ، خاتون فاطمہ، اختر احمد ، سجاول حسین اور اعجاز شاہ سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔
پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو کرناہ کے لوگوں تک پہنچنے ، ان کی خدمت کرنے اور ان کی بہتری کے لئے ممکنہ حد تک کام کرنے میں مزید مدد ملے گی۔
اس موقعے پر سجاد غنی لون نے کہا کہ’’میں پیپلز کانفرنس میں کنیز فاطمہ صاحبہ اور دیگر معزز سیاسی کارکنان کا تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کی شمولیت سے پارٹی کو سیاسی سطح پر کافی فائدہ پہنچے گا ۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ قائدین عوام کی بہتری کے لئے انتھک کوششوں میں مصروف رہیں گے اور کرناہ کی سیاست اور فلاح و بہبود میں ایک مثبت کردار ادا کریں گے ۔کرناہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر سابقہ ​​حکومتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ سابق ​​سرکاروں نے کرناہ کو ترقیاتی محاذ پر مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔
لون نے کہا کہ پیپلز کانفرنس اس دور دراز خطے کے لئے اقتصادی ترقی کے حوالے کوششوں میں مصروف رہے گی اور یہ کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو کرناہ کے لوگوں کے خدشات کو ترجیحی طور پر دُور کیا جائے گا ۔
کنیز فاطمہ نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت پر اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کی پالیسیوں کے عین مطابق عوام کی خدمت کرنے کا صدقِ دل سے عہد کرتی ہوں ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ
کرناہ کے لوگوں کا پیپلز کانفرنس اور اس کی قیادت کے ساتھ ایک طویل وابستگی ہے اور بلا شبہ پیپلز کانفرنس کرناہ کے لوگوں کی سب سے مضبوط آواز بن کر اُبھرے گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے پراسرائیلی وزیردافاع کی ایران کوسنگین نتائج کی دھمکی

Next Post

کٹھوعہ بینک ڈکیتی معاملہ: دو ملزمان گرفتار 1کروڑ 45لاکھ روپیہ کی رقم ضبط

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
کٹھوعہ میں ایک پرائیویٹ بینک سے لٹیروں نے ایک کروڑ روپیے اڑا لئے

کٹھوعہ بینک ڈکیتی معاملہ: دو ملزمان گرفتار 1کروڑ 45لاکھ روپیہ کی رقم ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan