نئی دہلی، 21 جون :
ہندوستان کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا ماننا ہے کہ تجربہ کار اوپنر شیکھر دھون کیٹی ۔20 ورلڈ کپ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔دھون پہلے ہی 2014 اور 2016 میں ہندوستان کے لئے دو ٹی ۔20 ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں اور اس سال کے آئی پی ایل میں اچھی فارم کی وجہ سے ٹیم میں ان کے انتخاب کے امکانات میں اضافہ ہواتھا لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ پانچ میچوں کی سیریز میں انہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔ اس کے بجائے سلیکٹرس نے نئے آنے والے روتوراج گائیکواڑ اور ایشان کشن کوٹیم میں منتخب کیا۔
دھون یونائیٹڈ کنگڈم کے آئندہ سفید گیند کے دورے کے لیے انتخاب سے بھی محروم ہوگئے جو اس ماہ کے آخر میں آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں سے شروع ہوگا۔
اگرچہ پہلی پسند کے اوپنر راہل کی فٹنس پر خدشات برقرار ہیں، پھربھی گواسکر کو توقع نہیں ہے کہ دھون اکتوبر میںہونے والے ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں جگہ بناپائیں گے۔
اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہا، نہیں، مجھے ان کا نام نہیں نظر آ رہاہے۔ اگر انہیں ٹی ۔20 ورلڈ کپکی ٹیم میں شامل کرنا ہوتا تو وہ آئرلینڈ کے خلاف دوٹی ۔20 سیریز کے لیے ٹیم میں ہوتے۔بہت سے لوگ انگلینڈ گئے ہیں اور وہ اس ٹیم میں ہو سکتے تھے۔ اگر وہ اس ٹیم میں نہیں ہیں تو میرے مطابق وہ ٹی ۔20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں نہیں ہیں‘۔
گائیکواڑ اور کشن نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے دوران نصف سنچری کے ساتھ ورلڈ کپ کے لیے اپنی دعویداری مضبوط کی ہے۔ کشن نے خاص طور پر 40 سے زیادہ کی اوسط سے کل 206 رن بنا کر سب کو متاثر کیا ہے۔
لیکن گواسکر کو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ روہت اور راہل آسٹریلیا میں ہندوستان کا بہترین اوپننگ کمبنیشن ہوں گے۔گواسکر نے کہا، ”میرا اوپننگ کمبی نیشن کے ایل راہل ہو گا، اگر وہ فٹ ہے اور روہت شرما ان کے ساتھ ہیں“۔ٹی۔20 ورلڈ کپ کا آغاز 16 اکتوبر سے ہوگا جس میں بھارت کا پہلا میچ 23 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف ایم سی جی پر ہوگا۔
