• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

منتخب ہونے پر کشمیر مسئلے کا دائمی حل تلاش کرنا میری ترجیحات میں ہوگا:یشونت سنہا

Online Editor by Online Editor
2022-07-09
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
منتخب ہونے پر کشمیر مسئلے کا دائمی حل تلاش کرنا میری ترجیحات میں ہوگا:یشونت سنہا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،9 جولائی:
حزب اختلاف کی جماعتوں کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر حکومت کو کشمیر مسئلے کا حل تلاش کرنے پر زور دینا میری ترجیحات میں شامل ہوگا۔
انہوں نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونین ٹریٹری میں فوری طور اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جانا چاہئے۔موصوف صدارتی امیدوار نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکتر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے علاوہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، کانگریس کے سینئر لیڈر غلام احمد میر اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا: ’اگر مجھے صدر جمہویہ چنا گیا تو حکومت کو کشمیر کے مسئلے کے دائمی حل کے لئے ضروری اقدام کرنے کی تاکید کرنا میری ترجیحات میں شامل ہوگا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میری ترجیحات میں حکومت کو جموں و کشمیر میں امن و انصاف، نارملسی اور جمہوریت کی بحالی کے لئے تاکید کرنا بھی شامل ہوگا‘۔مسٹر سنہا نے کہا کہ میں جموں وکشمیر میں زور زبردستی سے کی جانے والی تبدیلیوں کا مخالف ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کی محفوظ وطن واپسی کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’یہ وعدہ پورا کیا جانا چاہئے جموں وکشمیر کے لوگوں کو بے تحاشا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کی قیام امن کی خواہش کو پورا کیا جانا چاہئے‘۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ میری یہ مہم ادھوری رہ جاتی اگر میں جموں وکشمیر کا دورہ نہیں کرتا کیونکہ میں جموں وکشمیر کے سے محبت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر آنے سے خوشی بھی ہوتی ہے لیکن پھر یہاں کے حالات دیکھر کر مایوسی ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر ملک کی واحد ریاست ہے جہاں گذشتہ چار برسوں سے اسمبلی نہیں ہے
یشونت سنہا نے کہا کہ ملک کے بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ریاستی درجہ واپس ملنا چاہئے اور یہاں فوری طور اسمبلی انتخابات منعقد ہونے چاہئے۔موصوف صدارتی امیدوار نے شری امرناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے سرکار سے مہلوکین کے بارے میں حقائق ملک کے سامنے لانے کی اپیل کی۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو عید الضحیٰ کے پیش نظر مبارک باد بھی پیش کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

منیٰ میں حجاج کی رمی اور قربانی، حج اختتامی مراحل میں داخل

Next Post

سجاد غنی لون نے عامتہ المسلمین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
سجاد غنی لون نے عامتہ المسلمین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

سجاد غنی لون نے عامتہ المسلمین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan