جموں، 14 جولائی:
جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کی صبح 7 بجے سے صوبہ جموں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کی صبح آسمان پر گھنے بادل چھا گئے۔ اُس کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ اگرچہ درمیان میں کچھ دیر ہلکی بارش ہوئی لیکن اب تیز بارش ہو رہی ہے۔
صبح سے جاری بارش کے باعث درجہ حرارت اور نمی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 23.1 ڈگری سیلسیس، کٹرہ 22.2، بٹوت 18، بانہال 17.4 اور بھدرواہ میں 17.8 ڈگری سیلسیس رہا۔ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 11.7 ڈگری سیلسیس اور گلمرگ میں 10.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سیلسیس، دراس 6.6 ڈگری سیلسیس اور کارگل میں 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
