جموں، 14 جولائی:
جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں جمعرات کو ایک مشکوک سلنڈر پایا گیا جس کے بعد پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا، جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں ایک مشکوک سلنڈر ملا ہے۔ پولیس اور بم اسکواڈ موقع پرپہنچ کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے‘‘۔
اس سے پہلے 12 جولائی کو، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک مشتبہ دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ بھارتی فوج کے حکام کے مطابق پانچ کلو وزنی پٹاخوں سے لیس گیس سلنڈر پلوامہ کے لٹر چوہدری باغ روڈ پر سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ مشکوک سلنڈر کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔