• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

اسرائیلی صحافی نے مکہ مکرمہ میں داخل ہوکر رپورٹ بنانے پر معافی مانگ لی

Online Editor by Online Editor
2022-07-21
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
اسرائیلی صحافی نے مکہ مکرمہ میں داخل ہوکر رپورٹ بنانے پر معافی مانگ لی
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
مکہ مکرمہ میں غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی کے باوجود اسرائیلی صحافی نے مقدس شہر میں داخل ہوکر ٹیلی ویژن رپورٹ بنانے پر شدید تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس عمل کو اسرائیل کے علاقائی تعاون کے مسلمان وزیر عيساوی فريج نے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کے لیے نقصان دہ اور احمقانہ عمل قرار دیا ہے۔
اسرائیل کے ’چینل 13 نیوز‘ نے پیر کو اپنے صحافی گل تماری کی سعودی عرب سے 10 منٹ کی ایک رپورٹ نشر کی جس میں وہ مقدس مقامات کی جانب گاڑی میں سفر کرتے نظر آئے۔ویڈیو رپورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گل تماری کے ہمراہ ایک مقامی گائیڈ بھی موجود ہے جس کا چہرہ چھپایا گیا تھا تاکہ شناخت نہ کی جا سکے۔
اسرائیلی وزیر عيساوی فريج نے سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے افسوس ہے لیکن ایسا کام کرنا اور اس پر فخر کرنا ایک احمقانہ عمل تھا، صرف ریٹنگز کی خاطر اس رپورٹ کو نشر کرنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور نقصان دہ تھا‘۔
ایساوی فریج نے کہا کہ اس رپورٹ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ 2020 کے سفارتی معاہدوں کی طرح امریکا کے تعاون سے سعودی عرب کو بھی اسرائیل کے ساتھ بتدریج بہتر تعلقات کی جانب لے جانے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور اسے فلسطینی ریاست کے تنازع کو حل کرنے کی ضرورت سے مشروط کرتا ہے۔
رپورٹ نشر ہونے کے بعد اسرائیلی صحافی کا یہ دورہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور انہیں آن لائن پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گل تماری نے واقعے پر معذرت کر لی۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ’ مذہب اسلام کا تقدس مجروح کرنے پر چینل 13 کو شرم آنی چاہیے‘۔
سعودی میڈیا نے اس خبر کو موضوع نہیں بنایا اور حکام نے اس واقعے پر تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔گل تماری جمعے کو امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے کی کوریج کے لیے جدہ میں تھے، تاحال یہ واضح نہیں کہ غیرمسلموں کے داخلے پر پابندی کے باوجود وہ مقدس شہر میں کیسے داخل ہوئے۔
بعدازاں گل تماری نے اپنے فعل پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میرا ارادہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا‘۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’اگر اس ویڈیو سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ وہ مکہ اور اسلام کی خوبصورتی دنیا کو دکھانا چاہتے تھے تاکہ مذہبی رواداری کو فروغ مل سکے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

طالبان ماورائے عدالت قتل، انسانیت سوز کارروائیوں میں ملوث ہیں، اقوامِ متحدہ

Next Post

سونیا گاندھی ای ڈی کے دفتر پہنچیں، پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس لیڈروں کا احتجاج جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
سونیا گاندھی ای ڈی کے دفتر پہنچیں، پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس لیڈروں کا احتجاج جاری

سونیا گاندھی ای ڈی کے دفتر پہنچیں، پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس لیڈروں کا احتجاج جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan