سرینگر، 22 جولائی :
جموں و کشمیر کے بیشتر حصّوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں اور کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ موسم ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ڈویژن میں عام طور پر ابر آلود آسمان اور جموں ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔اس دوران جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیس کٹرا 22.7، بٹوت 18، بانہال 18.2 اور بھدرواہ میں 19.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جبکہ سری نگر میں 21.9، پہلگام میں 16.3 اور گلمرگ میں 12.5 ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت تھا۔ لداخ کے علاقے میں، دراس اور لیہہ دونوں میں کم سے کم درجہ حرارت 13.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
