سرینگر،22 جولائی :
جموں سرینگر قومی شاہراہ ضلع رام بن کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک دن کے لیے بند رہنے کے بعد شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ حکام نے جمعہ کے روز بتایا کہ شاہراہ کھلنے پر اولین ترجیح یہ ہے کہ درماندہ گاڑیوں اور امرناتھ یاترا کے قافلے کی گاڑیوں کو آگے کیا جائے ۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر۔رامبن میں وقفے وقفے پہاڑی سے گر رہے پتھروں کو صاف کیا جا رہا ہے ۔اور درماندہ گاڑیوں اور یاترا کے قافلوں کو پہلے چلنے دیا جائے گا ۔ تاہم، ایس ایس جی روڈ کو دیکھ بھال اور مرمت کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔ گزشتہ دو دنوں سے مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہے۔
قومی شاہراہ وادی کشمیر کی لائف لائن ہے اور کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی سڑک ہے۔اسی شاہراہ سے ضروری سامان سے لدے کشمیر جانے والے ٹرک اور دیگر گاڑیاں گزرتی ہیں ۔