جموں، 28 جولائی:
جموں خطہ میں جمعرات کی صبح سے ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے دریائے چناب کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ رامبن ضلع میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔دریائے چناب میں پانی کی سطح خطرے کی سطح سے 35 فٹ تک بڑھنے کے بعد حکام نے مزید بلند ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ عہدیدار کے مطابق رامبن ضلع میں شدید بارش کے پیش نظر جمعرات کو تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔ طلباء کو گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکام نے لوگوں اور بچوں کو آبی ذخائر سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ موسلا دھار بارشوں سے دریاؤں کی سطح آب بلند ہوئی ہے۔
