جموں 28 جولائی:
جموں و کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ۔جس وجہ سے کہہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ فوج، جموں و کشمیر پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے سرحدی ضلع پونچھ کے جھولاس علاقے میں سیلاب میں پھنسے چار لوگوں کو بچا لیا ہے۔
یہ واقعہ بدھ کی رات دیر گئے جھولاس علاقے میں شدید بارش کے بعد پیش آیا۔حکام نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات جھولاس ندی میں اچانک سیلاب آگیا۔ اس دوران چار افراد سیلابی پانی میں پھنس گئے۔
فوجی حکام نے بتایا کہ پونچھ میں جھولاس ندی میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لیے فوج نے فوری کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ ایک جرات مندانہ کارروائی میں تمام نوجوانوں کو رات کی تاریکی میں بحفاظت بچایا لیا۔
![Online Editor](https://dailychattan.com/wp-content/litespeed/avatar/af2f002780574db8f4895d1039f33b41.jpg?ver=1736927176)