جموں، 4 اگست:
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعرات کی صبح 388 یاتریوں کا ایک اور قافلہ شری امرناتھ کی مقدس گھپا کے درشن کے لیے روانہ ہوا۔یاترا کے اس قافلے میں شامل 388 عقیدت مند 16 گاڑیوں میں جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بالتل اور پہلگام کے راستوں کے لیے صبح چار بجے سے پہلے روانہ ہوئے۔
اس میں 302 مرد، 61 خواتین اور 25 سادھو شامل تھے۔ اس کے ساتھ اب تک جموں کے بیس کیمپ سے 1,56,258 یاتری امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف بالتال اور پہلگام کے راستوں سے مقدس گھپا تک کا سفر آسانی سے جاری ہے۔ اس دوران جموں سری نگر قومی شاہراہ کو بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
