• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

قیادت کے نقصان کے باوجود داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ

Online Editor by Online Editor
2022-08-10
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
قیادت کے نقصان کے باوجود داعش کا خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ علاقائی سطح پر شکست اور قیادت کے خاتمے کے باوجود داعش کی جانب سے خطرہ بدستور برقرار ہے۔اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ داعش سے وابستہ افراد بدامنی کو بھڑکانے اور دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے تنازعات اور سماجی عدم مساوات کو اپنے حق میں استعمال کر رہے ہیں۔
’وبائی امراض سے متعلق پابندیوں اور ڈیجیٹل سپیس میں تبدیلی نے گروپ کو اپنی بھرتی کی کوششوں کو تیز کرنے اور مزید فنڈز حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں، اور پچھلے ایک سال سے یہ تیزی سے حملوں میں ڈرون کا استعمال کر رہا ہے، جیسا کہ شمالی عراق میں دیکھا گیا ہے۔‘انسداد دہشت گردی کے انڈر سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کے دفتر کے سربراہ ولادیمیر وورونکوف نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ داعش کے بڑھنے کا رجحان جزوی طور پر اس گروپ کی جانب سے ایک غیر مرکزی داخلی ڈھانچے، جس میں’صوبوں کے جنرل ڈائریکٹوریٹ‘ اور متعلقہ ’دفاتر‘ قائم کیے گئے، کو اپنانے کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکزی، جنوبی اور مغربی افریقہ سے لے کر یورپ اور افغانستان تک دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو منظم کرنے اور ان کی مالی معاونت کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، اور یہ واضح کرتے ہیں کہ دہشت گرد گروپ کے طویل مدتی اہداف اور خواہشات ہیں۔وورونکوف نے کہا ’اس ڈھانچے کو بہتر طریقے سے سمجھنا اور مسلسل نگرانی داعش کی طرف سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے ناگزیر ہے۔‘
وہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی 15 ویں رپورٹ پر بات چیت کی گئی۔ رپورٹ میں داعش کی طرف سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ یہ خطرہ خاص طور پر تنازعات والے علاقوں میں زیادہ ہے۔ تاہم خبردار کیا گیا ہے کہ یہ جلد ہی مزید مستحکم علاقوں میں پھیل سکتا ہے جہاں انتہا پسند گروپ اور اس سے وابستہ افراد ’خوف کو بھڑکانے اور طاقت کو فروغ دینے‘ کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ ’سیکیورٹی خلا اور (خراب) حالات کو بھرتیوں اور دہشت گردی کے پھیلاؤ کے لیے استعمال کر رہے ہیں تاکہ پیچیدہ حملوں کو منظم طریقے سے انجام دیں۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال عالمی معیشت کی بدحالی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ حکومتوں کی جانب سے ان سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث مزید خراب ہوئی ہے۔
داعش کو عراق اور شام میں اپنے کئی اہم رہنماؤں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے، بشمول شام میں اس گروپ کے رہنما مہر الاگل کے جو امریکی فوج کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔تاہم، ان نقصانات کے باوجود اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق اور شام میں ’گروپ یا اس کی کارروائیوں کی سمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈائریکٹر انفارمیشن نے میڈیا پالیسی 2020 کے تحت قابل عمل نکات کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

شادی شدہ خواتین اور ماؤں کو بھی’مس یونیورس‘ میں حصہ لینے کی اجازت

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
شادی شدہ خواتین اور ماؤں کو بھی’مس یونیورس‘ میں حصہ لینے کی اجازت

شادی شدہ خواتین اور ماؤں کو بھی’مس یونیورس‘ میں حصہ لینے کی اجازت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan