• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کو آسکر کیلئے بھیجنے سے روک رہے ہیںفلم انڈسٹری کے کچھ بڑے لوگ: انوپم کھیر

Online Editor by Online Editor
2022-08-23
in شوبز
A A
فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کو آسکر کیلئے بھیجنے سے روک رہے ہیںفلم انڈسٹری کے کچھ بڑے لوگ: انوپم کھیر
FacebookTwitterWhatsappEmail

شملہ،23اگست :
بالی ووڈ کے مشہور اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ’دی کشمیر فائز‘ کو آسکر ایوارڈز کے لیے بھیجے جانے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی فلم انڈسٹری کے کچھ بڑے لوگ کہتے ہیں کہ یہفلم آسکر ایوارڈز میں نہیں جانی چاہیے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کچھ لوگوں نے کشمیر فائلز کا بائیکاٹ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن یہ فلم سب سے زیادہ چلی ہے اور لوگوں نے اسے بہت پسند کیا ہے۔
اداکار انوپم کھیر پیر کے روز یہاں پریس کلب آف شملہ میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے زیادہ روادار دنیا میں کوئی دوسرا ملک نہیں ہے۔ اظہار رائے کی جتنی آزادی ہندوستان میں ہے کسی اور ملک میں نہیں ہے۔
لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے پر کھیر نے کہا کہ اچھی فلم اپنا راستہ خود تلاش کرتی ہے، اگر فلم اچھی ہوتی تو فلاپ نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فلم کا بائیکاٹ کرنے کا حق ہے، اسے کہتے ہیں آزادی اظہار۔ لوگوں کو فلم اچھی لگے یا بری، یہ لوگ خود فیصلہ کرتے ہیں۔ ایسے میں بائیکاٹ کا جو ٹرینڈ چل رہا ہے، وہ ایک طرح سے درست ہے۔
عامر خان کی جانب سے سال 2015 میں عدم برداشت پر دیے گئے بیان پر انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات کسی بھی شخص کو سوچ سمجھ کر دینے چاہئیں، کیونکہ پورا ملک ان سے جڑا ہوا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ عامر خان اچھے انسان ہیں۔ وہ بھی میرے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ بہت اچھے اداکار ہیں۔
اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں ایوارڈ واپسی مہم کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال میں اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ پچھلے سات سالوں میں یہ ایوارڈ واپسی گینگ فلاپ ہوا ہے۔ ملک کے عوام کو ایسے لوگوں سے کوئی سروکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں کافی بہتری آئی ہے۔ اداکار کھیر نے کہا کہ وہ شملہ میں ایکٹنگ اسکول شروع کرنا چاہتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے پرانے دنوں کو بھی یاد کیا اور شملہ سے جڑی سنہری یادیں صحافیوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اداکار انوپم کھیر ان دنوں ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ میں مقیم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ انوپم کھیر کے خاندان کا شملہ سے گہرا تعلق ہے۔ انوپم کھیر کا بچپن شملہ میں گزرا۔ ان کے والد آنجہانی پشکرناتھ کھیر یہاں محکمہ جنگلات میں کلرک کے طور پر کام کرتے تھے۔پورا خاندان کئی سالوں سے شملہ کے نابھہ اسٹیٹ میں واقع سرکاری کوارٹر، بلاک نمبر-4 میں رہتا تھا۔ 7 مارچ 1955 کو شملہ میں پیدا ہونے والے انوپم کھیر اپنے اسکول کالج کے دنوں میں ڈراموں میں حصہ لیا کرتے تھے۔ انوپم کھیر کو ان کے دوست بٹو کے نام سے پکارتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

راجوری میں دراندازی کی کوشش ناکام،2درانداز ہلاک

Next Post

سدھرا جموں میں چھ لوگوں کی موت کے معاملہ میں تیز ہوئی پولیس کی کارروائی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
سدھرا جموں میں چھ لوگوں کی موت کے معاملہ میں تیز ہوئی پولیس کی کارروائی

سدھرا جموں میں چھ لوگوں کی موت کے معاملہ میں تیز ہوئی پولیس کی کارروائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan