• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

2047 کا ہندوستان زیادہ خوشحال، مضبوط اور آسائش سے پرہوگا: صدر جمہوریہ مرمو

Online Editor by Online Editor
2022-08-25
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
2047 کا ہندوستان زیادہ خوشحال، مضبوط اور آسائش سے پرہوگا: صدر جمہوریہ مرمو
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 25 اگست :
صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے جمعرات کو کہا کہ 2047 کا ہندوستان زیادہ خوشحال، مضبوط اور آسائش سے پر ہوگا۔ اس کے لیے انہوں نے سول سرونٹس سے آزادی کے امرت دور میں جوش اور فخر کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے حلقے میں آخری فرد تک پہنچیں اور ان کے معیار زندگی میں بہتر ی لائیں ۔
فی الحال مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں میں اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر تعینات 2020 بیچ کے 175 آئی اے ایس افسران کے ایک گروپ نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سول سرونٹس کے طور پر معلومات، سپلائی چین، اختراعات، ٹیکنالوجی کی ترقی اور دیگر مختلف شعبوں کے عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے میں ان کا اہم رول ہے۔ ساتھ ہی، ہندوستان کو سماجی طور پر مربوط اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کے شعبوں میں اپنی قائدانہ پوزیشن کو مضبوط کرنا ہوگا۔
اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ 2047 تک 2020 بیچ کے افسران سب سے سینئر فیصلہ سازوں میں شامل ہوں گے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ جوش اور فخر کے ساتھ کام کر کے وہ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ 2047 کا ہندوستان زیادہ خوشحال، مضبوط اور آسائش سے پرہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 2047 کے ہندوستان کو شکل دینے کے لئے انہیں جدید اور خدمت پر مبنی ذہنیت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مشن کرم یوگی ہمارے سول سرونٹس کو ان کے نقطہ نظر میں زیادہ جدید، متحرک اور حساس بنانے کی ایک بڑی پہل ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں زبردست اضافہ کے ساتھ ملک کے دور دراز علاقوں تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے حلقےکے آخری فرد یا سب سے پسماندہ شخص تک پہنچیں اور ان کا معیار زندگی بہتر بنائیں ۔ وہ ان لوگوں کے لیے مواقع کے دروازے کھول سکتے ہیں جو فلاحی اسکیموں یا ترقیاتی پروگراموں سے واقف نہیں ہیں۔ صدر جمہوریہ نے انہیں یاد دلایا کہ کوئی بھی فلاحی اقدام اسی وقت کامیاب تصور کیا جا سکتا ہے جب اس کے ثمرات ہمارے معاشرے کے نچلے طبقے کے غریب، پسماندہ اور دیگر ایسے لوگوں تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ سول سرونٹس کو ایسے پسماندہ لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پسماندہ افراد کو مدد کے لیے ان تک پہنچنے میں پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ سول سرونٹس کو عوامی خدمت کے جذبے، کمزور طبقوں کے لیے ہمدردی اور رحم دلی ، دیانت داری اور اعلیٰ ترین معیارات اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ ان سے پنچایتی راج اداروں سے متعلق آئینی دفعات، درج فہرست علاقوں اور درج فہرست قبائل کی انتظامیہ اور کنٹرول اور چھٹے شیڈول میں موجودشمال مشرق میں قبائلی علاقوں کی انتظامیہ کی تجاویز کے بارے میں خاص طور پر آگاہ اور فعال ہونے کی امید کی جا تی ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہسول سرونٹس کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کو انسانی ترقی کے انڈیکس میں نمبر ون بنانے کے لیے اپنے جوش و جذبے کو بروئے کار لائیں۔ انہیں ان لوگوں کے لیے حساس ہونا چاہیے جن کی وہ خدمت کرنے کے پابند ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر داخلہ امت شاہ نےجموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال کا لیاجائزہ

Next Post

مسلمان بستیاں مثالی بستیاں نہیں !

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
مسلمان بستیاں مثالی بستیاں نہیں !

مسلمان بستیاں مثالی بستیاں نہیں !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan