• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

ہندوستان بنا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت، برطانیہ کو پیچھے چھوڑا

Online Editor by Online Editor
2022-09-03
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
ہندوستان بنا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت، برطانیہ کو پیچھے چھوڑا
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی،3 ستمبر:

ہندوستان نے آزادی کے امرت دور میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ عالمی وبا کو شکست دے کر ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان نے برطانیہ کو پچھاڑ کریہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان نے 11ویں پائیدان سے اس مقام تک کا سفر طے کیا ہے۔ اس لحاظ سے بھی یہ ہر ہندوستانی کے لیے بہت ہی شاندار اور قابل فخر لمحہ ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے سال 2021 کے آخری تین مہینوں میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار میں ہندوستان کی یہ ترقی مالی سال 23-2022 میں بھی جاری ہے۔ ہندوستان کی معیشت 854.7 ارب ڈالر رہی جبکہ برطانیہ کی معیشت اسی مدت کے دوران 816 ارب ڈالر رہی۔ اس لحاظ سے اب صرف امریکہ، چین، جاپان اور جرمنی ہندوستان سے آگے رہ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روزمرہ کی چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے برطانیہ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت ہونے کا ٹیگ کھو دیا۔ دراصل برطانیہ کو گزشتہ چار دہائیوں میں سب سے تیز مہنگائی اور کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ یہ صورتحال 2024 تک رہے گی۔ وہیں دوسری طرف، ہندوستانی معیشت میں اس سال 7 فیصد سے زیادہ کی شرح سے ترقی کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں بھی معمولی جی ڈی پی (2.9 لاکھ کروڑ ڈالر) کے ساتھ ہندوستان 5ویں سب سے بڑی معیشت بن گیا تھا، جب کہ برطانیہ (28 لاکھ کروڑ ڈالر) چھٹے نمبر پر آگیا تھا۔ تاہم ہندوستان پھر برطانیہ سے پیچھے رہ گیا تھا۔ دراصل، برطانیہ کو پیچھے چھوڑنے کی خبر ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ہندوستان نے مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 13.5 فیصد کی شرح نمو حاصل کی ہے۔ ہندوستان دنیا میں سب سے تیز اقتصادی ترقی کی شرح حاصل کرنے والی سب سے بڑی معیشت بنا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کے اعداد و شمار کے مطابق یہ حساب امریکی ڈالر پر مبنی ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔

وہیں وزیراعظم کی اقتصادی صلاحکار کونسل (ای ایس- پی ایم) کے چیئرمین ببیک دیبرائے نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں سال 2047 تک ملک کی معیشت کا حجم 20 ہزار ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس کے علاوہ فائنینس سکریٹری ٹی وی سوماناتھن کا کہنا ہے کہ ہندوستانی معیشت رواں مالی سال میں 7 سے 7.4 فیصد کی شرح نمو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں سال2021 میں خواتین کیخلاف جرائم مقدمات میں 15 فیصد اضافہ

Next Post

جنوبی کشمیر میں پی ڈی پی کو دھچکا، چودھری گلزار کھٹانہ آزاد کی پارٹی میں شامل

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جنوبی کشمیر میں پی ڈی پی کو دھچکا، چودھری گلزار کھٹانہ آزاد کی پارٹی میں شامل

جنوبی کشمیر میں پی ڈی پی کو دھچکا، چودھری گلزار کھٹانہ آزاد کی پارٹی میں شامل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan