سرینگر، 13 ستمبر:
وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے یچی ہاما کنگن علاقے میں منگل کو آگ لگنے کے واقعے میں تین رہائشی مکانات اور دو گاو خانےجل کر خاکستر ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حاجی غلام محی الدین خان کے دو منزلہ مکان سے آگ بھڑک اٹھی جس نے ان کے بھائی مشتاق احمد خان کے دو دیگر رہائشی مکانات اور دو گاو خانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر فائٹرز نے مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال دیکھا جائے تولاکھوں کاسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے۔
