• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

ایران: حجاب مخالف تحریک میں 41 افراد ہلاک، 1200 سے زائد گرفتار

Online Editor by Online Editor
2022-09-26
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
ایران: حجاب مخالف تحریک میں 41 افراد ہلاک، 1200 سے زائد گرفتار
FacebookTwitterWhatsappEmail

تہران، 26 ستمبر:
ایران میں حجاب مخالف تحریک تیزی سے شدید ہوتی جا رہی ہے۔ مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج میں اب تک 41 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جنہیں پولیس نے حجاب کی مخالفت کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ اس دوران 1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حجاب مخالف اس تحریک کو دو ہفتے ہونے والے ہیں۔ 13 ستمبر کو مہسا امینی سمیت کچھ خواتین کو حجاب کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حجاب پہننے سے انکار کرنے پر تہران میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلتے ہوئے گرفتار کیا گیاتھا۔ الزام ہے کہ پولیس نے مہسا امینی پر حملہ کیا جس کی وجہ سے پولیس حراست میں مہسا کی موت ہوگئی۔ مہسا امینی کی موت کے بعد ایران میں حجاب مخالف تحریک میں شدت آگئی۔ کچھ خواتین نے سرعام اپنے بال کاٹ لیے، جب کہ کچھ نے اپنے حجاب کو جلا دیا۔ پہلے یہ احتجاج ایران کے کرد آبادی والے علاقوں تک محدود تھا لیکن اب یہ ملک کے 31 صوبوں کے 80 سے زائد شہروں تک پہنچ چکا ہے۔ ملک بھر میں جاری مظاہروں کے دوران تشدد مسلسل ہو رہا ہے۔ اس تشدد میں 41 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولیس نے ملک بھر سے 1200 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
بہن نے بھائی کی قبر پر اپنے بال کٹوائے
ایران میں تشدد کے بعد خواتین کی جانب سے احتجاجاً بال کاٹنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تشدد میں ہلاک ہونے والے ایرانی شہری جواد حیدری کی بہن نے اپنے بھائی کی قبر پر بال کاٹ کر ایرانی حکومت کی حجاب پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔ جاوید حیدری کی تدفین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں حیدری کی موت پر غمزدہ خواتین ان کی قبر پر پھول چڑھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ جبکہ حیدری کی بہن اپنے بال نوچ رہی ہیں، پھولوں سے ڈھکی قبر پر ماتم کررہی ہیں جبکہ سوگوار عورتیں اس کے پیچھے کھڑی ہیں۔
فرانس میں مظاہرہ، لندن میں گرفتاری
ایران میں حجاب کی لازمیت پر دنیا بھر میں احتجاج کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لازمی حجاب کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران مظاہرے نے شدید رخ اختیار کر لیا اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پیرس میں ایرانی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے والے مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ بعد ازاں فساد مخالف فورسز کو تعینات کرکے صورتحال پر قابو پالیا گیا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ایران کی حجاب پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل افراد نے ایرانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کو برطانوی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں تمام فروٹ منڈیاں بطور ہڑتال2دنوں کے لئے بند

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ پرپھنسے سیب سے بھرے ٹرکوں کو آج رات روانہ کیا جائے گا:ڈویژنل کمشنر کشمیر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
جموں و کشمیر میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں: صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول

سرینگر جموں شاہراہ پرپھنسے سیب سے بھرے ٹرکوں کو آج رات روانہ کیا جائے گا:ڈویژنل کمشنر کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan