سرینگر /27ستمبر:
جنوبی ضلع کولگام کے اوہتھو علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوؤںکے مابین جھڑپ میں دو مقامی جیش محمد کے جنگجو جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے جھڑپ میں دو مقامی ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میںتلاشی آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوہتھو کولگام علاقے میں جنگجوؤںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے منگل کی بعد دوپہر علاقے کو محاصرے میںلیا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک تلاشی آپریشن کے بعد شام کے قریب جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںطلب کر لی گئی جس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوںکے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد علاقے میںکچھ وقت تک خاموشی چھا گئی اور بعد میں دوبارہ سے جھڑپ ہوئی ۔جس دوران دوسرا ملی ٹنٹ بھی مارا گیا ۔
پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے جھڑپ میں دو ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں مقامی ہے اور عسکری تنظیم جیش سے وابستہ تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں مہلوک ملی ٹنٹ شہری ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ ساتھ دیگر کئی کیسوں میں مطلوب تھے ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میںتلاشی آپریشن جاری ہے ۔
