• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر

Online Editor by Online Editor
2022-09-28
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 28 ستمبر:
حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) کو نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان ملک کے دوسرے سی ڈی ایس ہوں گے۔ انہیں سابق سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل راوت دسمبر 2021 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ عہدہ ان کی وفات کے بعد سے خالی پڑا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان عسکری امور کے محکمے کے سکریٹری کے فرائض بھی دیکھیں گے اور ان کی تقرری چارج سنبھالنے کے دن سے اگلے احکامات تک نافذ العمل ہوگی۔
وزارت دفاع نے کہا کہ تقریباً 40 سال پر محیط کرئیر میں لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان (ریٹائرڈ) نے کئی کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرومینٹل تقرریاں کیں اور جموں و کشمیر اور شمال مشرقی بھارت میں انسداد شورش کی کارروائیوں کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق وہ حکومت ہند کے فوجی امور کے محکمے کے سکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔
18 مئی 1961 کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان 1981 میں بھارتی فوج کی 11 گورکھا رائفلز میں بھرتی ہوئے تھے۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کے سابق طالب علم ہیں۔ میجر جنرل کے رینک کے افسر نے شمالی کمان کے اہم بارہمولہ سیکٹر میں انفنٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی تھی، بعد میں ایک لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر انہوں نے شمال مشرق میں ایک کور کی کمان سنبھالی۔ اس کے بعد وہ ستمبر 2019 سے ایسٹرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف بنے اور مئی 2021 میں ریٹائر ہوئے۔
ریٹائرڈ جنرل انل چوہان کو کئی اعزاز مل چکے ہیں، وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا چارج بھی سنبھال چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے انگولا میں اقوام متحدہ کے مشن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ قومی سلامتی اور حکمت عملی امور میں اپنا حصہ ڈالتے رہے۔ فوج میں ان کی ممتاز خدمات کے لیے لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان (ریٹائرڈ) کو پرم وششٹ سیوا میڈل، اتم یودھ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت دفاع نے اس سال چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی تقرری سے متعلق تینوں دفاعی افواج کے قوانین میں ترمیم کے لیے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ جس میں مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل یا جنرل کے عہدے سے ریٹائرڈ فوجی افسر کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بننے کی اجازت دی تھی۔ اس کے لیے وزارت دفاع نے بری، بحری اور فضائی سروس ایکٹ میں تبدیلیاں کیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کابینہ: اب دسمبر تک مفت اناج ملے گا

Next Post

آزاد، نئی اننگز یا اپریشن لوٹس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

آزاد، نئی اننگز یا اپریشن لوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan