• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

فوج فضائی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، ایل اے سی پر چینی خطرے کا مقابلہ کرے گا ‘پرچنڈ’

Online Editor by Online Editor
2022-10-06
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
فوج فضائی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، ایل اے سی پر چینی خطرے کا مقابلہ کرے گا ‘پرچنڈ’
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 06 اکتوبر :
بھارتی فضائیہ اور فوج کے لیے نئی طاقت بنا دیسی ساختہ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ)’پرچنڈ‘ اب چین کی سرحد پر تعینات ہونے جا رہا ہے۔ چینی خطرے کے پیش نظر آسام کے میساماری میں تعینات کرکے فوج پرچنڈ کے ساتھ اپنی فضائی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گی ۔ یہاں سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) صرف 250 کلومیٹر دور کے فاصلے پر ہے۔ اس ماہ کے آخر تک میساماری میں تعینات کیے جانے والے چار ایل سی ایچ اروناچل پردیش میں بھی ایل اے سی کے پیشگی علاقوں کو کور کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (سی سی ایس) نے اس سال مارچ میں 3887 کروڑ روپے کی لاگت سے 15 ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) کی خریداری کے ساتھ 377 کروڑ روپے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی منظوری دی تھی۔ اس میں 10 ہیلی کاپٹر فضائیہ کو اور 05 بھارتی فوج کو ملنے ہیں۔ اب تک، ہندوستانی فوج کو ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایچ) سے تین ایل سی ایچ اور فضائیہ نے چارایل سی ایچ حاصل کیے ہیں۔ فضائیہ نے 03 اکتوبر کو چار ‘پرچنڈ’ کے ساتھ پاکستان کی مغربی سرحد پر جودھ پور میں پہلا ایل سی ایچ اسکواڈرن ‘دھنوش’ شروع کیا ہے۔ ایچ اے ایل سے موصول ہونے والے تمام 10 ایل سی ایچ اس اسکواڈرن میں رکھے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کو مزید 65 ایل سی ایچ ‘پرچنڈ’ کی ضرورت ہے۔
اس سال جون میں، فوج نے بنگلور میں 351 آرمی ایوی ایشن کا ایک اسکواڈرن تشکیل دیا تھا، جسے اب تک موصول ہوئے تین ایل سی ایچ پرچنڈ کے ساتھ، چین کی سرحد کے قریب میساماری منتقل کیا جانا ہے۔ مارچ 2021 میں ایل اے سی سے صرف 250 کلومیٹرکے فاصلے پرآسام کے میساماری میں آرمی ایوی ایشن کی ایک بریگیڈ تشکیل دی گئی تھی۔ تین آرمی ایوی ایشن بریگیڈز میں سے ایک کا ہیڈ کوارٹر میساماری میں ہے جبکہ ایک ایک لیہہ اور جودھ پور میں ہے۔میساماری ایوی ایشن بریگیڈکی تشکیل ایل اے سی کے قریب مشرقی سیکٹر میں زمینی افواج کی مدد اور فوج کی فضائی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔یہ بریگیڈ ریڈار اور سیٹلائٹامیجری سے ایل اے سی کے پار چینی نقل و حرکت کی درست تصویر پیش کرتا ہے۔
فوج کو اسی ماہ کے آخر تک چوتھا پرچنڈ ملے گا، جس کے بعد وہ چار ہیلی کاپٹروں کے ساتھ میساماری سے آپریشن شروع کرنے والی ہے۔ فوج کو نومبر تک پانچواں ‘پرچنڈ’ ملنے کی توقع ہے ۔ اسے بھی میساماری میں تعینات کیا جائے گا۔ ایل سی ایچ کے علاوہ آرمڈ ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) دھرو، رودرا اے ایل ایچ کا ہتھیار والا ورژن اور اپ گریڈ شدہ اسرائیلی ہیران یو اے وی بھی یہاں تعینات کیا جائے گا۔ یہ ہیلی کاپٹرزمینی پوزیشن اور ہوا سے ہوا میں مقابلہ کرنے کے لیے ٹینک شکن اور دیگر جارحانہ کارروائیوں کے لیے طاقتور ہے۔ منصوبے کے مطابق فوج کو مزید 95ایل سی ایچ ‘پرچنڈ’ کی ضرورت ہے، جن میں سے سات یونٹ مختلف پہاڑی علاقوں پر بنائے جائیں گی۔
ہندوستانی فوج اور فضائیہ 2020 میں مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے چینی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے اپنی فضائی طاقت میں اضافہ کر رہی ہے۔ آرمی ایوی ایشن کور کے ہیلی کاپٹر تنازعات اور امن والے علاقوں پر پرواز کرتے ہیں۔ ایوی ایشن کور ہندوستانی فوج کے لیے اہم ہے کیونکہ اسے اونچائی والے علاقوں یا صحت کی ہنگامی صورتحال میں آپریشن کے دوران زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے کام میں لایا گیا ہے۔
آرمی ایوی ایشن کور کے ہیلی کاپٹر کا استعمال جاسوسی، معائنہ، زخمیوں کو نکالنے، مطلوبہ لوڈ ڈراپ، جنگی تلاش اور بچاو¿ کے لیے استعمال کیا جا رہاہے۔ایل سی ایچ ‘پرچنڈ’ کی خوبیاں پہاڑی جنگ کے لیے کافی ہیں، کیونکہ یہ 16000 فٹ کی بلندی پر بھی پے لوڈ کے ساتھ ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر کامبیٹ سرچ اینڈ ریسکیو (سی ایس اے آر)، اینمی ایئر ڈیفنس (ڈی ای اے ڈی )، کاو¿نٹر انسرجنسی (سی آئی)، ہائی ایلٹیٹیوڈ بنکر بسٹنگ آپریشنز کے لیے موزوں ہے۔ ہیلی کاپٹر 20 ایم ایم برج گن، 70 ایم ایم راکٹ لانچنگ سسٹم، ہوا سے زمین اور ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم سے لیس ہے۔ جڑواں انجن والا ایل سی ایچ ‘پرچنڈ’ ایک 5.8 ٹن کلاس کا جنگی ہیلی کاپٹر ہے، جس میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

تھائی لینڈ میں بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز میں اندھادھند فائرنگ، 38 افراد ہلاک

Next Post

ڈانس کوئین نورا فتحی فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
ڈانس کوئین نورا فتحی فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی

ڈانس کوئین نورا فتحی فٹ بال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan