• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

ملائم سنگھ یادو کا انتقال، 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی

Online Editor by Online Editor
2022-10-10
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
ملائم سنگھ یادو کا انتقال، 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی ،10اکتوبر:
اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔
سماج وادی پارٹی کے بانی و اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ملائم سنگھ یادو کو 2 اکتوبر کو پیشاب کے انفیکشن، بلڈ پریشر کی پریشانی اور سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی صحت بدستور نازک بنی ہوئی تھی۔سماج وادی پارٹی نے ملائم سنگھ یاو کی موت کی تصدیق کی ہے۔ اکھلیش یادو نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، سب کے ہر دل عزیز اور عوامی رہنما ملائم سنگھ یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفائی گاؤں میں ایک کسان خاندان میں اپنی آنکھیں کھولیں۔ ان کے والد کا نام سوگھر سنگھ یادو اور ماں کا نام مورتی دیوی ہے۔ وہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں رتن سنگھ یادو سے چھوٹے تھے۔
انہوں نے اپنے سفر کا آغاز ریسلنگ سے کیا، سیاست میں آنے سے پہلے ملائم سنگھ یادو انٹر کالج میں کچھ عرصے تک درس و تدریس کی خدمات انجام دیا۔ ملائم سنگھ یادو سنہ 1967 میں پہلی بار اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے موڑ کر نہیں دیکھا۔ سنہ 1977 میں پہلی بار اتر پردیش کی جنتا پارٹی حکومت میں وزیر مملکت بنے۔ ملائم، جو چرن سنگھ کے قریبی تھے سنہ 1980 میں لوک دل کے صدر بنے اور 1982 میں قانون ساز کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1989 میں جنتا دل کی جیت کے بعد پہلی بار یوپی کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 1992 میں انہوں نے سماج وادی پارٹی بنائی اور 1993 میں دوسری بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بنے۔ سنہ 2003 میں وہ تیسری بار یوپی کے سی ایم بنے۔ سنہ 2004 میں انہوں نے گنور اسمبلی سیٹ پر ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
اپنے سیاسی کیریئر میں ملائم سنگھ یادو آٹھ بار رکن اسمبلی اور سات بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ سنہ 1982 سے 87 تک قانون ساز کونسل کے رکن رہے۔ ملائم سنگھ سنہ 1996 سے 1998 تک مرکزی حکومت میں وزیر دفاع رہے۔ انہوں نے پہلی بار سنہ 1996 میں مین پوری لوک سبھا سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد وہ مسلسل جیتتے رہے۔ سنہ 2019 میں وہ آخری بار مین پوری سیٹ سے کامیاب ہوئے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو جنگجو ہلاک

Next Post

شوپیاں میں مویشیوں میں جلد کی گانٹھ کی بیماری کا حملہ،35 معاملے، گزشتہ 3 دنوں میں 2 اموات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر میں لمپی سکن بیماری پھیلنے سے چالیس کے قریب مویشی ہلاک

شوپیاں میں مویشیوں میں جلد کی گانٹھ کی بیماری کا حملہ،35 معاملے، گزشتہ 3 دنوں میں 2 اموات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan