• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر میں 6لاکھ سے زائد افراد منشیات کے عادی

تین لاکھ متاثرین میں کم عمر کے نوجوان 18سے 36کے بیچ

Online Editor by Online Editor
2022-10-26
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں کشمیر میں 6لاکھ سے زائد افراد منشیات کے عادی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر 26اکتوبر:
جموں کشمیر میں منشیات کا دھندہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اگرچہ پولیس اور دیگر این جی اوز اس کے تدارک کی تدابیر کررہی ہیں تاہم اعدادوشمار کے مطابق جموں کشمیر میں 6لاکھ سے زیادہ افراد منشیات کے عادی ہیں جن میں سے نصف فیصدی کی عمر 18برس سے 36کے قریب ہیں۔ ادھر صوبائی کمشنر نے تمام ضلع کمشنروں کو منشیات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔ اسبات کاانکشاف ہواکہ سال2016کے بعدکشمیر وادی میں منشیات کے دھندے اورہیروئین وبرآن شوگر سمیت مختلف نشہ آوراشیاء نیز ادویات کے استعمال میں خطرناک حدتک تیزی پائی گئی۔
اطلاعات کے مطابق طبی ونفسیاتی امراض کے ماہرین کاکہناہے کہ مختلف وجوہات کی بناء پرذہنی دبائو،تنائو ،کشیدگی ،گھریلو مسائل ،بے روزگاری،صحبت بدیعنی بری صحبت ،غلط لوگوں سے میل جول اورگردنواح کے حالات وواقعات کشمیر کی نوجوان نسل کے منشیات کی اسمگلنگ،دھندے اوراستعمال سے جڑے کی کچھ بنیادی وجوہات ہیں۔نفسیاتی ماہرین کہتے ہیں کہ منشیات کی عادت یالت کاشکارہونے والے نوجوانوں کوصرف اپنے اہل خانہ اس مصیبت سے نجات دلانے میں پہل کرسکتے ہیں ،اوراگروہ منہ موڑ لیں توپھر ایسے نوجوانوں کیلئے واپسی کے راستے محدودہی نہیں بلکہ عملاًبند ہوجاتے ہیں۔AIIMS کی رپورٹس بتاتی ہیں کہ نشہ آور اشیاء کے زیادہ تر معاملے 18 سے 33 سال کے درمیان ہیں۔ اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ 14 سال سے کم عمر کے نوجوانوں کا ہیروئن جیسی منشیات میں ملوث ہونا ہے۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ وادی سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو فعال طور پر منشیات کی لت میں مبتلاء یاشامل دیکھا گیا ہے۔۔1980 اور 1990 کے درمیان تنازعات سے پہلے کے دور میں رجسٹر ہونے والے منشیات کیسوں کی تعداد کے اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر میں نفسیاتی علاج کرانے والے مریضوں کی کل تعداد10ہزار تھی،جن میں سے صرف189 نشے کے عادی تھے۔ زیادہ تر بھنگ کا استعمال کر رہے تھے۔ سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والے چند ہی لوگ، جن کا غیر ملکیوں سے واسطہ تھا، ہیروئن میں مبتلا تھے۔
آج منشیات کا استعمال اتنا بڑھ چکا ہے کہ AIIMS کے نیشنل ڈرگ ڈیپنڈنس ٹریٹمنٹ سینٹر کے مطابق جموں و کشمیر میں 6 لاکھ سے زیادہ لوگ منشیات کے استعمال کا شکار ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز(IMHANS ) سری نگر، جو کہ ایک بنیاد بحالی کی سہولت کاسینٹر ہے، میں مریضوں کے ریکارڈ اس مسئلے کی بڑھتی ہوئی نوعیت کی تصدیق کرتے ہیں۔2016 میں، 489 منشیات کے عادی افراد نے اس سہولت سینٹر میں اطلاع دی، 2019 میں یہ تعداد تیزی سے بڑھ کر 7420 ہوگئی۔ 2020 میں، یہ گھٹ کر3536 ہوگئی، لیکن اس کی وجہ کووڈ19مخالف لاک ڈاو ¿ن ہے۔ایک رپورٹ میںسری نگر ضلع انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکارکاحوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیاگیاہے کہ کپواڑہ میں ایک گرام ہیروئن 1200سے1500 روپے میں دستیاب ہے، لیکن سری نگر میں دکانداریامنشیات فروش اس کیلئے2500 سے 3000روپے وصول کرتے ہیں۔ پاکستان سے آنے والی منشیات کی کھیپوں کی بار بار ضبطی ہو رہی ہے۔
جموں وکشمیرپولیس کے مطابق2020 میں کشمیر کے مختلف حصوں سے 36.08 کلو گرام خالص ہیروئن اور 49.7 کلو گرام براو ¿ن شوگر برآمد ہوئی تھی۔ لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ صرف برفانی تودہ کا سرہ ہے۔ حکام کاکہناہے کہ منشیات اسمگلنگ اوراس غیرقانونی دھندے کے پیچھے سرحدپار کاہاتھ ہے ،حکام کے مطابق منشیات بشمول ہیروئن اوربراون شوگرسرحدپار سے اسمگل کروایا جاتاہے ،تاکہ اس کوفروخت کرکے ملی ٹنٹ تنظیموںکی فنڈنگ کی جاسکے۔دریں اثناء صوبائی کمشنر پنڈورانگ کے پولے نے گزشتہ دنوں ایک اہم میٹنگ میں تمام ضلع کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں منشیات مخالف سرگرمیوں کو تیز کریں ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

خوبصورتی اور اداکاری کے دم پر شائقین کے دلوں پرچھا گئی تھیں’مست مست گرل‘

Next Post

کشمیر میں یکم نومبر سے برف و باراں کا امکان: محکمہ موسمیات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں برف باراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج

کشمیر میں یکم نومبر سے برف و باراں کا امکان: محکمہ موسمیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan