سرینگر، 03 نومبر:
پولیس نے گزشتہ رات گلمرگ کے افراوٹ علاقے میں راستہ بھٹکنے والے تین سیاحوں کو بچایا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن گلمرگ کو اطلاع ملی کہ کل رات افرواٹ میں کچھ سیاح پھنس گئے ہیں۔ اس دوران ایک پولیس پارٹی کو تعینات کیا گیا تھا اور سیاحوں کو جن کی شناخت راجو، اننیا اور بھردواج کے طور پر کی گئی تھی، سبھی حیدرآباد کے رہنے والے ہیں، کو بچا لیا گیا۔
اس دوران سیاحوں نے بروقت اور فوری ریسکیو کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہم پیدل گنڈولا کی طرف گئے تھے اور راستہ بھٹک گئے تھے۔ ہم نے ایس ایچ او گلمرگ کو فون کیا اور پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی اور ہمیں بچایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی مدد کے بغیر ہم بحفاظت واپس نہیں جا سکتے تھے اور ہم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
