ایڈیلیڈ (آسٹریلیا)،6 نومبر:
ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کا 40 واں میچ یہاں ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد ہالینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹوں پر 158 رن بنائے اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 159 رن کا ہدف ملا۔
159 رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اس ہدف تک نہ پہنچ سکی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رن ہی بنا سکی اور اسے 13 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ اب ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ اس سے پاکستان کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اب اگر پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کو ہرادیتی ہے تو اس کے 6 پوائنٹس ہو جائیں گے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اگر بنگلہ دیش پاکستان کو ہرا دیتا ہے تو جنوبی افریقہ 5 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
