• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

آدابِ زندگی اور حُسنِ معاشرت کی اہمیت

Online Editor by Online Editor
2023-05-26
in جمعہ ایڈیشن
A A
آدابِ زندگی اور حُسنِ معاشرت کی اہمیت
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:مولانا نعمان نعیم
اسلامی تعلیمات انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں۔ اسلام کو دنیا کے دیگر مذاہب میں اس لحاظ سے ایک امتیازی مقام حاصل ہے کہ اس کے سوا دنیا کے تمام مذاہب اور تہذیبیں ایسا ضابطۂ حیات پیش کرنے سے قاصر ہیں، جس میں فرد کی انفرادی زندگی سے پورے انسانی معاشرے کی اجتماعی زندگی تک، فرد اور معاشرے کی اصلاح کی ضمانت فراہم کی گئی ہو، اسلام جو فلسفۂ حیات اور مثالی شریعت عطا کرتا ہے، اُس کی روشنی میں زندگی کے تمام شعبوں کی تعمیر اور صورت گری یقینی امر ہے۔ اسلامی تہذیب و معاشرت اسلامی ضابطۂ حیات کی ترجمان اور انسانی فطرت کی عکاسی کرتی نظر آتی ہے،جب کہ مغربی تہذیب، اسلامی تعلیمات سے بغاوت کادوسرا نام ہے، اگر دونوں تہذیبوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوجائے گی۔
مغربی تہذیب مادر پدر آزادی کا دوسرا نام ہے،یہ دین فطرت ،اور دین انسانیت سے بغاوت کا نام ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ مغرب کا جدید معاشرہ والدین کے حقوق، بڑوں کا ادب واحترام، چھوٹوں پر شفقت ومحبت، رشتے داروں کے ساتھ حسنِ سلوک اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی تحسین سے عاری ہے۔اس کے برخلاف اسلامی تہذیب معاشرے کے ہر فرد سے بلا تمیز رنگ و نسل حسنِ سلوک اورحسن معاشرت سے عبارت ہے۔ مغربی تہذیب میں خاندانی نظام کا کوئی تصور نظر نہیں آتا۔وہاں کا خاندانی اور معاشرتی نظام ٹوٹ پھوٹ سے عبارت ہے۔جب کہ اسلام حسن معاشرت اور حسن اخلاق کا دوسرا نام ہے۔اسلام معاشرے کے ہرفرد خواہ وہ بڑا ہو یا چھوٹا ،ہر ایک کے حقوق کا محافظ ہے۔ہر ایک سے حسن معاشرت کی تعلیم دیتا ہے۔
ارشاد نبویؐ ہے: آپس میں سلام کو رواج دو۔ (صحیح مسلم) دوسری جگہ ارشاد ہے: گفتگو سے پہلے سلام ہے۔ (سنن ترمذی)لوگوں کے ساتھ رہنے سہنے اور ملنے جلنے کی تحسین بیان کرتے ہوئے سرورِکائنات ﷺ کا ارشاد ہے، جو مسلمان عام لوگوں سے میل جول رکھے اور ان کی طرف سے ہونے والی تکلیف دہ باتوں پر صبر اختیار کرے تو یہ ایسے مسلمان سے بہتر اور افضل ہے جو الگ تھلگ رہ کر زندگی بسر کرے اور لوگوں کی تکالیف پر صبر اختیار نہ کرے۔ (سنن ترمذی) پھر معاشرتی اور تمدنی زندگی گزارنے کے سنہرے اصول کے طور پر ارشاد فرمایا: لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔(المعجم الکبیر للطبرانی) دوسری جگہ ارشاد نبویؐ ہے: اپنے مسلمان بھائی کے سامنے تمہارا خندہ روئی سے پیش آنا تمہارے لیے صدقہ ہے۔( سنن ترمذی)
اسلامی معاشرت میں والدین کے ساتھ نیک برتاؤ کی بڑی اہمیت ہے ،حتیٰ کہ باری تعالیٰ جو کائنات کا خالق و مالک ہے، اس کے حقوق کے بعد اگر کسی کا درجہ اور حق بنتا ہے تو والدین کا ہے اور کیوں نہ بنے جب کہ وہ اس کے دنیا میں آنے کے ظاہری اسباب ہیں، اسی لیے اسلامی تعلیمات اوراسلامی تہذیب میں والدین کی عظمت و اہمیت کو بیان کرنے کے لیے ایک طرف قرآن مقدس کہتا ہے: ہم نے انسان کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید فرمائی ہے۔ تو دوسری جانب شارح قرآن ﷺفرماتے ہیں: باپ جنت کے دروازوں میں سے درمیانی دروازہ ہے۔(المستدرک علیٰ الصحیحین، وسنن ترمذی)اور ارشاد ہے: باپ کی رضا میں اللہ کی رضا ہے اور باپ کی ناراضی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضی ہے۔ (سنن ترمذی)
والدین کی نافرمانی سے متعلق ارشاد ہے: کیا میں لوگوں کو سب سے بڑے گناہوں کی خبر دوں؟ حضراتِ صحابہ ؓ نے عرض کیا، کیوں نہیں اے اللہ کے رسولﷺ! یعنی ضرور بتائیے۔ آپ ﷺنے فرمایا: اللہ ربّ العزت کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔( صحیح البخاری، وسنن ترمذی)ایک جگہ ارشاد ہے: جو نوجوان بھی کسی بوڑھے شخص کا اس کی عمر کی وجہ سے ادب واحترام کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے بڑھاپے کے وقت ایسا شخص مقدّر فرمائے گا جو اُس کا ادب واحترام کرے گا۔ (سنن ترمذی) دوسری جگہ ارشادِ نبویؐ ہے: جو شخص ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے، اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔(سنن ترمذی)
پڑوسیوں اور محلّے داروں کا خیال رکھنا اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا بھی قدیم معاشرے اور اسلامی تہذیب کی دین ہے۔ ارشادنبویؐ ہے: وہ مومن ہی نہیں ، جو خود پیٹ بھرکر کھائے اوراس کے پہلو میں اس کا پڑوسی بھوکا ہو۔(المستدرک علیٰ الصحیحین، رقم الحدیث ۷۳۰۷)ایک اور جگہ ارشاد ہے: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بہتر اور اچھا پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے سب سے اچھا ہو۔(صحیح ابن حبان)عزیز واقارب،احباب ورشتے داروں سے تعلق بناکے رکھنا حسن ِمعاشرت ہے اور تعلق ختم کرلینا معاشرت کے خلاف ہے، اسی لیے قطع تعلق کرنے والے کی حوصلہ شکنی کے لیے سخت وعید ہے۔ ارشاد نبویؐ ہے: رشتہ توڑنے والا جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ (صحیح بخاری )
معاشرت محبت سے قائم رہتی ہے، اگرمحبت کا عنصر مفقود ہوجائے تو معاشرت میں شگاف پڑجاتا ہے اور محبت کے اسباب میں قوی سبب ایثار وقربانی ہے، اسی لیے قرآن مقدس میں ایثار کو قابلِ تعریف وصف قرار دیا گیا ہے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: وہ حضرات (ایثار کے معاملے میں دوسروں کو)اپنے سے مقدم رکھتے ہیں، گو انہیں فاقہ ہی کیوں نہ ہو۔(سورۃ الحشر:۹)یہ قدیم اسلامی تہذیب اور مسلم سماج کی ان خوبیوں کی ادنیٰ سی جھلک تھی جو حسن معاشرت سے تعلق رکھتی ہیں۔
اسلامی معاشرہ گناہوں اور جرائم کے سدباب کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے، لہٰذا سلف صالحین سے ورثے میں ملنے والا معاشرہ اور قرآن وسنت سے ماخوذ تہذیب میں بڑی اصولی راہیں ملتی ہیں، مثلاً معاشرہ شرم وحیا سے آراستہ ہو، حدیث نبویؐ ہے: حیاء ایمان کا ایک اہم شعبہ ہے۔(سنن نسائی) دوسری جگہ ارشاد نبوی ہے: حیا ءسے خیر ہی وجود میں آتی ہے۔ (صحیح البخاری)
نگاہوں اور شرم گاہوں کی حفاظت کے حوالے سے ارشاد ربّانی ہے: ایمان والوں سے کہہ دیجیے کہ اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں۔(سورۃ النّور:۳۰) زنا اور حرام کاری جیسے مکروہ اورقبیح عمل کی ممانعت کے لیے قرآن پاک کی تعلیم ہے: زناکاری کے قریب بھی نہ جاؤ، وہ بڑی بے حیائی ہے۔ ( سورۂ بنی اسرائیل:۳۲) نیز صالح معاشرے اور مہذب سماج کی تشکیل میں کلیدی حیثیت اور نہایت اہم رول تربیتِ اولاد کا ہے، اس پر توجہ دیتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے: اچھے ادب (اچھی تربیت) سے بہتر عطیہ اور ہدیہ کسی باپ نے اپنی اولاد کو نہیں دیا۔( سنن ترمذی)
افسوس صد افسوس، ان روشن خیال اور تہذیب جدید کے متوالوں پر کہ ہم دونوں تہذیبوں میں جب تقابل کرتے ہیں تو جدید تہذیب اور ماڈرن معاشرے کی تباہ کاریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی نام نہاد خوبیوں کو اجاگر کرتے ہیں، جب کہ اسلامی معاشرے اور اسلامی تہذیب کی بے شمار اچھائیوں اور خوبیوں کو نظر انداز کرتے ہیں، حالاں کہ ہر بابصیرت اور انصاف کی نگاہ رکھنے والا انسان جب دونوں تہذیبوں کا مطالعہ کرے گا تو مجبور ہوگا کہ اسلامی معاشرے اور اسلامی تہذیب کی عظمت کا اعتراف کرے۔اللہ تعالیٰ تمام انسانوں اور بالخصوص مسلمانوں کو عقل وسمجھ عطا فرمائے اور غیراسلامی اقدار سے بچ کر اپنے پروردگار اور آقائے نامدار تاجدار مدینہ سرورِ دوعالم ﷺکے بتائے ہوئے اصولوں پر زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے عازمین حج کی روانگی کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

ہندوستانی مسلمان۔۔سیاسی، سماجی اور تعلیمی حرکیات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
ہندوستانی مسلمان۔۔سیاسی، سماجی اور تعلیمی حرکیات

ہندوستانی مسلمان۔۔سیاسی، سماجی اور تعلیمی حرکیات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan