• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جون ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

حُسنِ اخلاق ایمانِ کامل کی علامت

Online Editor by Online Editor
2023-06-02
in جمعہ ایڈیشن
A A
حُسنِ اخلاق ایمانِ کامل کی علامت
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:ڈاکٹر آسی خرم جہانگیری
ارشادِ ربانی ہے: تم آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ احسان اوراخلاق کامعاملہ کرو، اس اخلاقی درس کو ہرگز نہ بھولو، ہر جگہ اورہروقت اسے یاد رکھو‘‘۔ایک حدیث نبوی ؐ کے مطابق مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا شخص وہ ہے جو اچھے اخلاق کا مالک ہو اور سب سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہترین ہو۔اخلاق، خُلق سے ہے،خُلق کے لغوی معنی ہیں، عادت اور خصلت اور حسن خلق سے مراد خوش اخلاقی، مروت، اچھا برتاؤ، اچھا رویہ اور اچھے اخلاق ہیں۔ اخلاق کی دو قسمیں ہیں: ایک عام اخلاق اور دوسرے اعلیٰ اخلاق۔
اخلاق کی معمولی قسم یہ ہے کہ آدمی کا اخلاق جوابی اخلاق ہو کہ جو مجھ سے جیساکرے گا، میں اس کے ساتھ ویسا کروں گا۔ یعنی جو شخص اس سے کٹے، وہ بھی اس سے کٹ جائے،جو شخص اس پر ظلم کرے وہ بھی اس پر ظلم کرنے لگے،جو شخص اس کے ساتھ برائی کرے وہ بھی اس کے لیے برا بن جائے، یہ عام اخلاق ہے۔
اس کے مقابلے میں اعلیٰ اخلاق یہ ہے کہ آدمی دوسرے کے رویے کی پروا کیے بغیر اپنا رویہ متعین کرے۔ اس کا اخلاق اصولی ہو ،نہ کہ جوابی اور اس اخلاق کو وہ ہرجگہ برتے، خواہ معاملہ موافق کے ساتھ ہو یا مخالف کے ساتھ، وہ جوڑنے والا ہو ،حتیٰ کہ اس کے ساتھ بھی جو اس سے براسلوک کرے، اور وہ نظر انداز کرنے والا ہو، حتیٰ کہ اس سے بھی جو اس پر ظلم کرتا ہو۔
اگر انسان کی طبیعت اور عادت اچھی ہوگی تو کہا جائے گا اُس کے اخلاق اچھے ہیں اور اِسی کی تعلیم ہمارے پیارے نبی کریمﷺ نے دی۔ صحابۂ کرامؓ، صوفیائے عظام، اولیائے کرام جو کہ اتباعِ رسول ﷺکا عظیم پیکر ہیں۔اُنہوں نے سنتوں پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزاری۔ روحانی زندگی کے ابتدائی زمانے میں نبی کریمﷺ کے اقوال پر عمل کیا اور روحانی زندگی کے درمیانی زمانے میں نبی کریمﷺ کے اعمال کی اقتداء کی، نتیجتاً اُن میں نبی کریم ﷺکے اخلاق جھلکنے لگے اور اُن کی شخصیت کو منور کرتے رہے۔
حضرت حذیفہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگ امّعہ نہ بنو کہ یہ کہنے لگو کہ لوگ اچھا سلوک کریں گے تو ہم بھی اچھا سلوک کریں گے اور لوگ براکریں گے تو ہم بھی ان کے ساتھ برا سلوک کریں گے، بلکہ اپنے آپ کو اس کا خوگر بناؤ کہ لوگ اچھا سلوک کریں، تب بھی تم اچھا سلوک کرو اور لوگ براسلوک کریں تو تم ان کے ساتھ ظلم نہ کرو۔(مشکوٰۃ المصابیح)
حضرت انس بن مالکؓ بیان فرماتے ہیں، نبی کریم ﷺنے مجھ سے فرمایا: اے میرے فرزند! اگر تم سے ہو سکے تو تم صبح و شام ایسی زندگی بسر کرو کہ تمہارے دل میں کسی کے خلاف میل نہ ہو۔ اِس کے بعد آپﷺ نے فرمایا: ’’یہی میری سنت ہے اور جس نے میری سنت کو زندہ کیا، وہ میرے ساتھ جنت میں ہوگا۔
اخلاق و عادات کی اصلاح اُسی وقت ممکن ہے، جب نفس کا تزکیہ یعنی صفائی کی جائے اور نفس کا تزکیہ اُسی وقت ممکن ہے ،جب شریعت کی قیادت کو دل وجان سے تسلیم کیا جائے۔رسول اللہ ﷺکی سیرت مبارکہ کے مطالعے سے یہ حقیقت واضح ہے کہ نبی کریمﷺ کے اخلاق عالیہ کی نظیر پوری کائنات میں نہیں مل سکتی۔آپﷺ کے اخلاق کا یہ عالم تھا کہ کبھی کسی سائل کو انکار نہ فرمایا، آپﷺ سب سے زیادہ سخاوت فرماتے، کوئی درہم و دینار نہ رکھتے، سب تقسیم فرما دیتے، اگر رقم بچ جاتی اور کوئی ایسا نہ ملتا جسے رقم دے سکیں تو اُس وقت تک گھر جاکر آرام نہ فرماتے جب تک وہ تقسیم نہ فرمادیتے جو کچھ ہوتا سب اللہ کی راہ میں خرچ کردیتے، کپڑوں میں پیوند لگالیتے، گھر والوں کے کام کاج میں ہاتھ بٹاتے۔
اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کے عظیم اخلاق کے بارے میں خود قرآن پاک میں اعلان فرمادیا: وَاِنَّکَ لَعَلیٰ خُلُقٍ عَظِیم۔ یقیناً آپﷺ کے اخلاق عظیم الشان ہیں۔یعنی آپ ﷺ خلق عظیم کے مالک ہیں۔ سورۂ النور میں تمثیلی پیرایہ میں اللہ تعالیٰ نے مشکوٰۃ (نبوت) کے لفظ سے آپ ﷺ کی مثال پیش کی ہے۔
جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ خدائی نور کے لئے خلق مجسم ہونے کی بناء پر دریچے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا جس طرح آپ کو واسطہ بنائے بغیر خدائی نور سے فیض یابی ممکن نہیں، اسی طرح آپ ﷺ کے اخلاق حسنہ کو اپنائے بغیر نورِ ایمان کی تکمیل ممکن نہیں۔ سیرت پاک کے مطالعے سے یہ بات عیاں ہے کہ آپ ﷺ نے حق کی تبلیغ کے لیے خلقِ عظیم ہی کو اپنایا اور اسی کا بہترین نمونہ پیش کیا۔
آپ ﷺ نے اپنے ارشادات میں اخلاق حسنہ کو نہایت اہمیت دی ہے۔ امام غزالی کی احیاء علوم الدین سے چند ایک ارشادات ملاحظہ فرمائیے۔ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! دین کیا ہے؟ فرمایا: اچھا خلق۔ آپ ﷺ سے سوال ہوا: کون سا عمل سب سے بہتر ہے؟ فرمایا: اچھا خلق۔نیز فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جنت میں صرف اچھے خلق والا ہی داخل ہوگا۔
مسند احمد کی ایک روایت میں تو آپ ﷺ نے ایمان کی تعریف بھی اچھے اخلاق سے کی۔ آپ ﷺ سے عرض کیا گیا۔ ایمان کیا ہے؟ آپ ﷺ نےفرمایا: نرمی اور صبر۔
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ سے آپﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا:آپﷺ کا اخلاق قرآن کریم ہے۔ حضرت قتادہؓ فرماتے ہیں کہ خُلق سے مراد یہاں یہ ہے کہ نبی کریمﷺ قرآن کریم کی عملی تفسیر ہیں۔ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: میں حسن اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہوں۔
حضرت ابو درداءؓ روایت کرتے ہیں۔ حضور اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا :جو چیزیں (کل قیامت میں ) میزانِ عمل میں تولی جائیں گی ،ان میں اچھے اخلا ق سب سے زیادہ وزن والے ہوں گے۔ اس لیے کہ اچھے اخلاق والا شخص روزے دار اور نماز ی کے درجے تک پہنچ جاتا ہے۔ (ترمذی )
اسامہ بن شریک ؓ سے روایت ہے آنحضور ﷺنے ارشاد فرمایا :اللہ کا (سب سے) پسندیدہ بندہ وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے۔(طبرانی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

حج بیت اللہ کی فضیلت واہمیت‬

Next Post

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan