• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

تصوف کا استحصال

Online Editor by Online Editor
2024-01-04
in جمعہ ایڈیشن
A A
صوفی ازم کیا ھے ؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:این اے مومن

بہت تشویشناک بات ھے کہ تصوف کا غلط استعمال اور حصول دنیا کیلئے استحصال ہورہاھے۔ میں نے پہلے بھی ایک پوسٹ اس پر شائع کیاتھا۔ تصوف کا رحجان بمعنی گوشہ نشینی اور دنیا سے اخراج ،دور فتن کے ردعمل میں پروان چڑھا تھا جب جنگ جمل اور صفین میں صحابہ رسولؐ ایک دوسرے کا قتال کررہے تھے تو کچھ بزرگ ان فتنوں سے الگ ہوکر درس و تدریس اور عبادات میں مشغول ہوگئے وہ سماجی سرگرمیوں سے کٹ کر رہ گئے اور اپنے ایمان کی حفاظت میں لگے رہے۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے بالکل موافق و مطابق تھا۔ انھوں نے کچھ صحابہ کو پہلے ھی نصیحت کی تھی کہ دور فتن میں گوشہ نشینی اختیار کرلینا۔
آج کل تصوف ایک ٹریڈ اور فنکاری ہوگئی ھے۔ کچھ لوگ تو اسے کاروبار اور دنیا کمانے کیلئے صد ہا سال سے استعمال کرتے آئے ھیں ۔وہ ڈھونگی بابا بن کر لوگوں سے خوب پیسہ بٹورتے رہتے ھیں۔ مگر کچھ لوگوں نے اب اسے حصول اقتدار اور سیاست کا ذریعہ بھی بنادیاھے۔ یہ لوگ اپنی سوشل لائف میں لوگوں کے اندر ، اپنی کرتوت کی وجہ سے کچھ اچھے الفاظ سے یاد نہیں کئے جاتے تھے۔ انہیں عوامی زندگی میں کوئی گھاس بھی نہیں ڈالتاتھا۔ مگر اقتدار اور دنیاکی حرص نے انہیں "استھان پرست” بنادیاھے ۔ میڈیا میں یہ تصوف کے نت نئے ناٹک کرتے ھیں ۔ مجھے سمجھ نہیں آتا جب ایک صوفی طمع و حرص کو لات مارتا ھے اور اپنے نفس کو قابو میں کرتاھے تو چینل پر دکھاوے کرنا، جماعتیں اور پارٹی بنانا، سیاست کیلئے بھیک مانگنا ، دلی دربار کا طواف کرنا ، خفیہ میٹنگس کرنا، سیاسی معاملات پر پریس ریلیز جاری کرنا، سیاسی اہلکاروں سے میل ملاپ رکھنا، حکومت کے ایوانوں میں دھول چاٹنا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تصوف ، فقر، درویشی، صوفی ازم ، کے کس "مقام ” پر حاصل ہوتاھے ؟ یہ اخلاقیات کےخلاف اور صوفیت کی ضد ھے ۔ صوفی کسی دربار پر ہاتھ نہیں پھیلاتاھے ۔ تصوف کی راہیں الگ بے ریا اور خاموشی کی ہیں ۔ یہ کسی کے خلاف نہیں کسی کو تکلیف نہیں دیتا ، جوڑنے میں یقین رکھتاھے ،توڑنے میں نہیں ۔ اسے ماسوائے اللہ کچھ دکھتا نہیں ، کچھ آتا نہیں اور کسی کو یہ جانتانہیں۔ صوفی ازم اور تصوف کے نام پر فیس بک ، یوٹیوب ، مسجدوں ، جلسوں میں جو کچھ تماشے نظرآتے ھیں یہ سب تصوف کے خلاف اور چند علماے سوء کی دنیوی مفاد کو حاصل کرنیکا فنکارانہ طریقہ ھے۔ ان ہی لوگوں نے ہی اولیاء کرام کے خلاف ماحول خراب کردیاھے، خانقاہی نظام کو بدنام کیاھے اور تصوف کو دوسروں کیلئے "غیر اسلامی” بنادیاھے ورنہ کوئی تصوف کے خلاف نہیں ھے یہ دین کا ناقابل تنسیخ حصہ ھے ۔ اصل صوفی عنقا اور اہل تصوف کا نشان ملنا مشکل ھے مگر فیک ہر جگہ اور ہر سٹیج پر میسر ھیں ۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مدرسہ بورڈ کے قیام کی تیاری

Next Post

ایک ہوجائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
ایک ہوجائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں

ایک ہوجائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan