• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم ادب نامہ

طارق احمد شیرا کی ادبی خدمات

Online Editor by Online Editor
2023-01-29
in ادب نامہ
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:بشیر اطہر

نہیں ہے نا امید اقبالؔ اپنی کشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
جب حکیم الامت ڈاکٹر سر محمد اقبال کا یہ شعر یاد آتا ہے تو ایسا لگتا ہے کہ ڈاکٹر اقبال نے یہ شعر آج ہی کہا ہے کیونکہ یہ شعر آج بھی بڑی بڑی شخصیات پر راس آتا ہے خاص طور سے ان بڑی شخصیات پر جو اپنے زمانے میں کوئی نہ کوئی ایسا کام ضرور کرتے ہیں جس کام کے واسطے ہمیں ان کا نام سنہری الفاظ میں لکھنا چاہیے ایسی ہی ایک شخصیت، پیکر انسانیت، حُسن اخلاق سے بھرپور میری نظروں میں ہیں جنہوں نے کشمیری زبان وادب کو تقویت دینے کے لیے بہت سے کام انجام دئے ہیں اور آج بھی اپنے اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان ہی باصلاحیت اور بابصیرت شخصیت کانام طارق احمد شیرا ہے طارق احمد شیر شہر خاص حبہ کدل سرینگر کے رہنے والے ایک زبان وادب کے ایک ایسے پیرو ہیں جن کی ادبی خدمات کو سراہا جارہا ہے آپ نہ صرف زبان وادب کےلئے اپنی خدمات بہم پہنچاتے ہیں بلکہ آپ اپنےوطن کی امن، بھائی چارہ اور خوشحالی کے علاوہ سماجی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں اور اپنی مہک سے پورے باغ کو باغ عدن بنانے کی کوشش کرتے ہیں آپ نفرتوں کی دیواروں کو گرا کر اپنے محبت بھرے الفاظ سے چاشنی دار بناتے ہیں ایک سماجی و ثقافتی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ طارق احمد شیرا آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کیندر کے منظور شدہ آرٹسٹ بھی ہیں آپ اینجلز کلچرل اکیڈمی اور لٹریری اینڈ کلچرل ویلفیئر سوسائٹی کے بانی اور صدر ہیں کشمیر یونیورسٹی سے ایم ایس سی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے اردو زبان وادب میں ایم اے کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کشمیٖری زبان وادب کے ساتھ ساتھ اردو زبان وادب کے شیدائی بھی ہیں انہوں نے اپنے مخصوص انداز اور فنکارانہ صلاحیت سے سماجی نقائص کی بھر پور عکس بندی کی ہے اور اس مفلوج ومنقوس سماج کوایک نرالے اور خوبصورت انداز سے آئینہ دکھانے کی کوشش کی ہے انہوں نے مختلف سماجی بدعات جیسے منشیات، تشدد،سماجی نابرابری اور بربریت وغیرہ کے متعلق بہت سارے پروگرام پیش کئے ہیں اور ان پروگراموں کےلئے انہیں عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ایک انسان کی کامیابی کےلئے والدین کی دعائیں ضروری ہوتی ہیں طارق احمد شیراکی کامیابی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ ان کے ساتھ ان کے والدین کی دعاؤں کا ساتھ رہا ہے آپ نہ صرف اپنے لئے کام کررہے ہیں بلکہ نئے اور اُبھرتے ہوئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کےلئے اور انہیں بال و پر دینے کےلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں انہوں نے بہت سارے ٹی وی سیریلوں جن میں وُترہ بِنیُل کشمیریوں کا ہردلعزیز پروگرام ہےاس کےعلاوہ انہوں نے بالی وُڈ فلموں جیسے لیلیٰ مجنون، سرحد، اینگما آف پیراڈائز میں بھی اپنا کردار نبھایا ہے ان کی ادبی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھ کر انہیں بہت سارے اعزازات سے نوازا جا چُکا ہے جن میں 2021 اور 2022 میں ریئل ہیروایوارڈ، دوہزار اکیس میں ہی یونیسکو ایوارڈ کے علاوہ بہترین سماجی کارکن ایوارڈ اور بہترین ثقافتی کارکُن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہوں نے سرینگر ودیگرعلاقوں میں نشہ مُکتی پروگراموں کا انعقاد کرکے نوجوان نسل کو ان پروگراموں کی طرف راغب کرکے نشہ آور ادویات سے چُھٹکارا دیا ہے اور اسی پروگرام کی ایک کڑی کے تحت ایس پی کالج سرینگر میں ایک پروگرام پھولونی ٹُوری پیش کرکے سماج کے مختلف طبقات سے حوصلہ افزائی پائی ہے اور اس معروف پروگرام کو وادی کے دیگر حصوں میں بھی چلانے کی پُرزور درخواست کی ہے وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ان پروگراموں کے علاوہ اس شخصیت یعنی طارق احمد شیراکی بھی سراہنا کی جائے جن کا ان پروگراموں میں بھرپور ہاتھ اور ساتھ رہتاہے میں اس شخصیت کی خاطر یہ تمغاتی کلمات اس لئے لکھتا ہوں تاکہ لوگ خاص طور سے نوجوان نسل ان کے اس قدم کے ساتھ قدم ملا کر ان کی حوصلہ افزائی کریں اور طارق احمد شیرا آگے بڑھیں اور ہمارا معاشرہ ان تمام عیوب سے پاک ہوجائے جن عیوب اور نقائص سے ہمارا یہ معاشرہ برباد ہوتا جارہا ہے یاد رہے نشہ و باقی سماجی برائیوں سے پاک و صاف معاشرہ قوم کی ترقی اور سلامتی کا ایک اہم وسیلہ ہے جس پر طارق احمد شیرا کاربند رہتے ہیں

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

طلسمی کانگڑی۔۔۔۔۔

Next Post

عدالتی حکم کے بعد این آئی اے نے حریت کے راج باغ دفتر کو منسلک کر دیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
’’میر تقی میر‘‘ لہجے کے رنگ

میر تقی میر کی سوانح حیات ”ذکر میر“ کا فکری اور تاریخی جائزہ

2024-11-17
ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

2024-11-17
کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

2024-11-13
روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

2024-11-03
ادبی چوریاں اور ادبی جعل سازیاں

ادب ، نقاد اور عہدِجنگ میں ادبی نقاد کا رول

2024-11-03
موبائل فون کا غلط استعمال !

موبائل فون!

2024-10-20
Next Post
عدالتی حکم کے بعد این آئی اے نے حریت کے راج باغ دفتر کو منسلک کر دیا

عدالتی حکم کے بعد این آئی اے نے حریت کے راج باغ دفتر کو منسلک کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan