• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم ادب نامہ

ازان

Online Editor by Online Editor
2023-12-10
in ادب نامہ
A A
خالد
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:رئیس احمد کمار

پوش کالونی میں رہنے والے بیشتر مکین گنجان والے دوسرے گاؤں اور قصبوں سے آباد ہوئے تھے ۔ کالونی کے اکثر گھرانے دولت مند اور صاحب ثروت تھے ۔ گنجان آبادی والے علاقوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی غرض سے انہوں نے شہر کے مضافاتی علاقے میں پوش کالونی آباد کی تھی ۔ کالونی میں تمام تر بنیادی سہولتیں دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ رہنے کے لئے ایک موافق ماحول بھی موجود تھا ۔ اس لیے لوگ گنجان آبادیوں سے نکل کر پوش کالونی میں ہی مکان تعمیر کرنے‌ کے لئے زمین خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں حالانکہ انہیں زمین مہنگے داموں میں ہی ملتی ہے ۔۔۔۔۔
چند سال قبل کالونی کے لوگوں نے ایک عالیشان مسجد شریف بھی تعمیر کرائی اور قبرستان کے لئے بھی زمین کا ایک بڑا پلاٹ خریدا ہے ۔ مسجد شریف جدید اسلامی طرز تعمیر کی ایک شاہکار ہے جس کی عظمت اس کے شاندار گنبدوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔ مسجد شریف کے اندر بھی اعلیٰ قسم کی ووڈ پینلنگ سے مسجد کی خوبصورتی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
جدید و اعلیٰ قسم کے لاوڑ سپیکروں سے لیکر ڑیجیٹل اوقات صلات كا بورڈ پہلی صف كے سامنے لگا ہے‌ ۔ دونوں منزلوں پر قیمتی ایرانی قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مسجد کے خوبصورت اور اونچے مینار کئ کلومیٹر کی دوری پر ہی دکھائی دیتے ہیں ۔ مسجد شریف کے صحن میں بھی دیودار کے درخت لگائے گئے ہیں جس سے یہ اور جازب نظر بن گئی ہے اور خوبصورتی بھی دوبالا ہوئی ہے ۔‌ مسجد شریف میں کسی چیز کی کمی نہ تھی ہاں اگر کوئی کمی نظر آتی تھی تو وہ نمازیوں کی تھی ۔ پوش کالونی کے لوگ شاز نادر ہی مسجد شریف کا رخ کیا کرتے تھے ۔ یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کالونی کے لوگ نمازیں پڑھتے بھی ہیں یا نہیں یا گھروں میں ہی ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔
کالونی میں دن بھر کپڑے و دیگر چیزیں بیچنے والوں کی بھیڑ اور گہما گہمی رہتی ہے ۔ ایک دن گاؤں سے آیا ہوا ایک نوجوان لڑکا جو کشمیری مکھن اور دیسی گھی بیچتا تھا نماز ظہر ادا کرنے کی غرض سے مسجد شریف میں داخل ہوا ۔ وضو کرنے کے بعد جب اس نے مسجد شریف میں کسی کو نہ پایا تو خود ہی ازان دے دی ۔ صلات بورڈ پر نماز ظہر کا وقت ڑیڑھ بجے دکھایا گیا تھا ۔ جب گھڑی‌ نے ایک بجکر چالیس منٹ کا وقت بھی دکھا دیا اور مسجد شریف میں کوئی بھی شخص نماز کے لئے داخل نہیں ہوا تو نوجوان نے سمجھا کہ شاید کالونی میں رہنے والے کسی بھی شخص نے اس کی ازان نہیں سنی ہوگی ۔ اس لیے اس نے‌ دوبارہ ازان دینی شروع کی ۔ وہ ازان دے ہی رہا تھا کہ چاروں اطراف سے لوگ مسجد شریف کی کھڑکیوں سے آواز دینے لگے ۔۔۔۔۔ ارے جناب ۔ ازان پہلے ہی دی گئ ہے اب دوبارہ دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نوجوان اس بات پر حیران ہوا کہ آواز دینے والوں میں ایک اندھا بھی لاٹھی کے سہارے مسجد کی کھڑکی تک آیا تھا اور ایک گونگا بھی اشاروں سے ہی کہہ رہا تھا کہ ازان پہلے ہی دی گئ ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ایل جی

Next Post

مایا کا کھیل 

Online Editor

Online Editor

Related Posts

خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
’’میر تقی میر‘‘ لہجے کے رنگ

میر تقی میر کی سوانح حیات ”ذکر میر“ کا فکری اور تاریخی جائزہ

2024-11-17
ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

ونود کھنہ: پشاور سے بمبئی تک

2024-11-17
کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

کتاب کا جائزہ: شہلا رشید کی -رول ماڈلز

2024-11-13
روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

روشنیوں کا تہوار، اردو شاعری کی نظر میں

2024-11-03
ادبی چوریاں اور ادبی جعل سازیاں

ادب ، نقاد اور عہدِجنگ میں ادبی نقاد کا رول

2024-11-03
موبائل فون کا غلط استعمال !

موبائل فون!

2024-10-20
Next Post
بڑھاپا   (افسانہ)

مایا کا کھیل 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan