• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

ٹام کروز 30 برس بعد کینز میں، ’39 فلموں نے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کمائے‘

Online Editor by Online Editor
2022-05-18
in شوبز
A A
ٹام کروز 30 برس بعد کینز میں، ’39 فلموں نے ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کمائے‘
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ٹام کروز 30 برس بعد فرانس کے شہر کینز پہنچے جہاں وہ اپنی فلم ’ٹاپ گن: ماورک‘ لانچ کریں گے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹام کروز سنہ 1992 کے بعد کینز آ رہے ہیں اور ان کے آخری دورے کے بعد سے فلم انڈسٹری میں بہت کچھ بدل گیا ہے مگر سوائے ایک شے کے، جو باکس آفس پر ٹام کروز کی مسلسل کامیابی ہے۔
فلم انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کے مطابق اب ہالی وڈ میں سپر ہیرو کا لمبے عرصے تک راج کرنا ایک نایاب چیز ہے کیونکہ اداکاروں اور اداکاراؤں کی انفرادی حیثیت کے بجائے اب سٹوڈیوز مالی لحاظ سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
سنہ 1992 میں جب ٹام کروز اپنی اُس وقت کی اہلیہ نکول کڈمین کے ساتھ فلم ’فار اینڈ اوے‘ کے پریمیئر کے لیے کینز میں آخری بار آئے تھے، تو وہ ہالی ووڈ کے دیگر ستاروں میں سے ایک تھے۔
اس وقت کیون کوسٹنر، میل گبسن اور بروس وِلس جیسے لوگوں کا راج تھا اور آج وہ تمام نام پس منظر میں جا چکے ہیں مگر باکس آفس پر ٹام کروز کا راج جاری ہے۔
کنگز کالج لندن میں میڈیا انڈسٹریز کے پروفیسر پال میکڈونلڈ کے مطابق ٹام کروز ایک ایسے شخص کے طور پر غیر معمولی ہیں جو ایسے وقت بھی اپنا کمرشل وزن برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں جب سٹوڈیو سپر ہیرو فرنچائز فلموں کے زیر تسلط آ گئے ہیں۔
پروفیسر میکڈونلڈ نے کہا کہ ’اور اس کی اس وجہ سے بھی اہمیت ہے کہ وہ اس برس 60 سال کی عمر کو پہنچنے والے ہیں۔‘ہالی وڈ فلموں کے بزنس کی تجزیہ کرنے والی ویب سائٹ دی نمبرز کے مطابق ٹام کروز نے جن 39 فلموں میں بطور مرکزی اداکار کام کیا ان فلموں نے دنیا بھر میں صرف 8.5 بلین ڈالر کمائے۔باکس آفس پرو کے مطابق فلم ’ٹاپ گن: ماورک‘ صرف امریکہ سے 390 ملین ڈالر کما سکتی ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

’ڈراؤنے خواب آتے ہیں‘، چوروں نے مندر کی مورتیاں واپس کر دیں

Next Post

شاہد کپور کی جرسی 20 مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
شاہد کپور کی جرسی 20 مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

شاہد کپور کی جرسی 20 مئی کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan