چٹان ویب مانیٹرینگ
گلوکار میکا سنگھ نے اجمیر میں دنیا کے مشہور عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ شریف پر ‘عقیدت کے پھول’ کے ساتھ مخمل کی چادر چڑھا کر اپنے ریئلٹی شو ‘سوئم ور۔ میکا دی ووٹی’ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔
میکا سنگھ نے زیارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجستھان کے شہر جودھ پور کے ایک انتہائی خوبصورت ریزورٹ میں ریئلٹی شو سویمور – میکا دی ووٹی کی شوٹنگ پر تھے۔ جمعہ کو ان کی سالگرہ ہونے کی وجہ سے وہ خواجہ غریب نواز کے مزار کی زیارت کے لیے پہنچے۔ یہاں انہیں بہت سکون ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسٹار بھارت پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ‘سویمور میکا دی ووٹی’ کی کامیابی کے لیے دعا کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں خواجہ غریب نواز پر پورا بھروسہ ہے اور وہ ضرور ان کی دعائیں قبول کریں گے۔ میکا نے بتایا کہ ریئلٹی شو کی پوری شوٹنگ جودھ پور میں چل رہی ہے۔
