چٹان ویب مانیٹرینگ
اپنے بے باک بیانوں کے لئے سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی تازہ ترین پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ اس لیٹسٹ پوسٹ میں کنگنا نے خواتین کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی آپ کی زندگی میں ولن بننے کی کوشش کرے، اسے اپنی کامیابی سے کامیڈین بنا دو۔ اپنے آپ کو ان لوگوں کی نظروں سے مت دیکھو جو آپ کی تعریف نہیں کرتے بلکہ ان کی تنقید کو اپنی ترقی کا سبب بناو اور جب آپ زندگی میں کامیاب ہو جاو تو اس تنقید کو ان کے چہرے پر رگڑنا نہ بھولیں اور پھر ان سے لطف اندوز ہوں۔ آخر ہنسی کے بغیر زندگی کا کیا مطلب ہے؟جو آپ کی زندگی میں ولن بننا چاہتے ہیں، انہیں کامیڈین بناو ۔ یہ ایک بے حد اچھی کہانی بنےگی اور اس کی ہدایت کاری خود کرنا‘۔
کنگنا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کنگنا کی اس پوسٹ کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ کنگنا رناوت کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم ‘ایمرجنسی’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم میں کنگنا ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔
