چٹان ویب ڈیسک
بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت ڈینگی کا شکار ہوگئیں۔ کنگنا رناوت کے پروڈکشن ہاو¿س ‘مانیکرنیکا فلمز’ کی ٹیم نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع دی ہے۔ مانیکرنیکا فلمز نے اپنے انسٹا اسٹوری پر کنگنا کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں کنگنا اپنے آنے والے پروجیکٹ پر کام کرتی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ جب آپ ڈینگی میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کے خون کے سفید خلیات کی تعداد تیزی سے کم ہوجاتی ہے اور تیز بخار بھی آتا ہے۔ اس حالت میں بھی کام آئے تو محنت نہیں جنون ہے۔ ہماری چیف کنگنا رناوت جلدی ٹھیک ہو جائیں ۔
وہیں، جواب میں، کنگنا نے اسٹوری پر ٹیم کی پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کیا اور لکھا – ‘آپ کا شکریہ ٹیم ‘مانیکرنیکا فلمز’۔ جسم بیمار ہے روح نہیں۔ اتنے پیارے الفاظ کے لیے آپ کا شکریہ۔’
کنگنا کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آتے ہی مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کام کے محاذ پر، کنگنا رناوت جلد ہی فلم ایمرجنسی میں ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
