چٹان ویب ڈیسک
اداکار جان ابراہم اور مانوشی چھلر کی آنے والی فلم تہران کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ اس کی معلومات جان ابراہم نے خود سوشل میڈیا پرویڈیو شیئر کر کے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جان ابراہم نے فلم کی پوری ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ تہران سچے واقعات سے متاثر ایک ایکشن تھریلر فلم ہوگی۔ جان فلم میں زبردست ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو دنیش وژن کی کمپنی میڈاک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ جان اور دنیش کی یہ پہلی فلم ہے۔ فلم کی کہانی رتیش شاہ اور آشیش پرکاش ورما نے لکھی ہے جب کہ دنیش وژن، شوبھنا یادیو اور سندیپ لیزل اسے مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم اگلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر یعنی 26 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔
