• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم ادب نامہ

نظیر نشاطی ایک لازوال گلوکار!

Online Editor by Online Editor
2023-12-17
in ادب نامہ, شوبز
A A
نظیر نشاطی ایک لازوال گلوکار!
FacebookTwitterWhatsappEmail

تحریر:سلیم یوسف چلکی
دنیا کی ہرایک مادری زبان کوزندہ رکھنے کے لئے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگ کسی نہ کسی طریقے سے اپنا کردار نبھاتے ہیں اور اپنی اپنی مادری زبان کو آنے والی نسلوں کے لئےمحفوظ کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔قلم کار اپنے قلم کے زریعے، شاعر اپنی شاعری،اداکار اپنی اداکاری اورگلوکار اپنی گلوکارانہ صلاحیتوں سے اپنی اپنی مادری زبان کی خدمت کرتے ہیں۔لیکن جب ہم اپنی وادی کا ذکر کرتے ہیں تو یہاں بھی ایساہی کچھ دیکھنے کو ملتا ہے۔یہاں کے قلم کار، ادیب، شاعر، اداکار اور گلوکار بھی اپنی مادری زبان، تمدن اور ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں۔کشمیری زبان کو تحفظ دینے کے لئے آج جس گلوکار کی میں بات کروں گا وہ ہے جواں سال اور لازوال گلوکار نظیر احمد نشاطی۔دیگر گلوکاروں کی طرح نظیر نشاطی بھی کشمیری کلچر اور زبان پر مختلف شعرا کی طرف سے لکھی گئی نظموں اور غزلوں کوسروں میں ڈال کر اور اپنی سریلی آواز دیکر لوگوں تک پہنچا کر اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔ نظیر نشاطی آکاشوانی سرینگر اور دوردرشن کیندر سرینگر سے باظابطہ تسلیم شدہ گلوکار ہے۔ لیکن نشاطی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اکثر وبیشتر بلامعاوضہ سوشل میڈیا پر اپنے ساز اور آواز کے ساتھ متحرک رہتے ہیں ایسا کرنے سے نظیر نشاطی کے موسیقی کے ساتھ وابستہ ہونے کے جنون اور جزبے کا احساس ہوتا ہے۔نظیر نشاطی کے اس جنون اور جزبے سے یہ بات بھی عیاں ہوجاتی ہےکہ نشاطی نے اپنی گلوکاری کو روزگار کا وسیلہ نہیں بنایا اور ناہی نظیر نشاطی گلوکاری کرکے کسی سے کچھ طلب کرتے ہیں۔نشاطی کو کسی بھی شاعر کا کلام معیاری لگے تو رات رات بھر اس کلام کو کمپوزیشن دیکر شوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر لاتاہے۔میں نے خود عرصہ دراز سے نظیر نشاطی کی گلوکاری سن کر انہیں فون کیا اور فون پر دوران گفتگو مجھے لگا کہ واقعی نظیر نشاطی کو اپنی زبان، اپنے کلچر،اپنی ثقافت اور اپنے تمدن کی درد ہے اور یہی وجہ ہے کہ نشاطی دن رات اس میراث کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔اگرچہ نظیر نشاطی محکمہ فلور کلچر میں ملازمت بھی کرتے تاہم نشاطی اکثر و بیشتر دن کی ڈیوٹی مکمل کرکے رات کی خاموشی میں اپنے جنون اور جزبے کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے مداحوں کے دل محظوظ کرکے لوک ادب کو نئی جلا بخشنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔اس طرح نظیر احمد نشاطی ایک لازوال گلوکار کی حثیت رکھتے ہیں۔ نظیر نشاطی کا یہ قابل فخر جزبہ دیکھ کر تمام قلم کاروں اور مختلف تنظیم سازوں پر فرض عاید ہوتا ہےکہ وہ نظیر نشاطی جیسے جواں سال اور لازوال گلوکار کی حوصلہ افزائی کریں۔ اس جواں سال اور لازوال گلوکار کا جنون اور جزبہ دیکھ کر میں بھی قلم اٹھا کر لکھنے پر مجبور ہوگیا ہوں اور اپنا فرض سمجھ کر میں نے نظیر نشاطی پر یہ مختصر مضمون لکھا یہ جان کر کہ اس طرح نظیر نشاطی کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ کشمیری کلچر کو ماڑرن رنگ دیکر عوام تک پہنچانے میں اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ الله تعالٰی نظیر نشاطی کو سلامت رکھے۔ آمین۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شبانہ اعظمی اور ان کا خاندان

Next Post

قدیم لوک گیتوں پر صوفیہ کا اثر

Online Editor

Online Editor

Related Posts

خالد

آخری ملاقات

2024-12-22
پروین شاکر کا رثائی شعور

پروین شاکر۔۔۔نسائی احساسات کی ترجمان

2024-12-22
سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
’’میر تقی میر‘‘ لہجے کے رنگ

میر تقی میر کی سوانح حیات ”ذکر میر“ کا فکری اور تاریخی جائزہ

2024-11-17
Next Post
صوفی ازم اور ہمارا سماج؟

قدیم لوک گیتوں پر صوفیہ کا اثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan