• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

فلسطینی نژاد اور بین الاقوامی آرٹسٹوں کے غزہ کی حمایت میں بیانات اور عطیات

Online Editor by Online Editor
2023-12-24
in شوبز
A A
فلسطینی نژاد اور بین الاقوامی آرٹسٹوں کے غزہ کی حمایت میں بیانات اور عطیات
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب مانیٹرینگ
انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نژاد اور بین الاقوامی گلوکار، اداکار اور آرٹسٹ غزہ کے لوگوں کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلسطینیوں کے حق میں اور ان کے لیے عطیات کی اپیل کرنے والوں میں فلسطینی نژاد سپر ماڈل بیلا حدید کے علاوہ کاروباری شخصیات سیمی اور حیز خدرا نمایاں ہیں۔
بیلا حدید نے اکتوبر میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کی تھی کہ فلسطین کی حمایت کرنے پر ان کے خاندان کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔انہوں نے لکھا ’ہر روز مجھے قتل کرنے کی سینکڑوں دھمکیاں موصول ہوتی ہیں۔ میرا فون نمبر لیک ہو چکا ہے اور میری فیملی خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہے۔ فلسطین کے لوگ اور بچے بالخصوص جو غزہ میں ہیں وہ ہماری خاموشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ میرا دل دکھتا ہے جب میں ان کی تکلیف اور صدمہ دیکھتی ہوں جو دراصل اس صدمے کی یاددہانی ہے جو کئی نسلوں سے میرے فلسطینی اثاثے میں چلتا آ رہا ہے۔‘
بیلا حدید نے مزید کہا ’غزہ پر فضائی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات دیکھتی ہوں تو میں ان ماؤں کے ساتھ روتی ہوں جنہوں نے اپنے بچے کھو دیے اور ان بچوں کے ساتھ روتی ہوں جو اب اکیلے رو رہے ہیں۔ میں بھی ان باپوں، بھائیوں، بہنوں، انکلز، آنٹیوں اور ان دوستوں کے چلے جانے کا سوگ منا رہی ہوں جو دوبارہ اس زمین پر کبھی بھی چلتے پھرتے نظر نہیں آئیں گے۔‘
فلسطین سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں اور ’سیمی حیز بیوٹی‘ کی مالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ 27 نومبر تک اپنے میک اپ برانڈ سے ہونے والی ساری کمائی فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ (پی سی آر ایف) کو عطیہ کر دیں گی۔
سیمی اور حیز خدرا نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ’پی سی آر ایف بچوں کے مفت علاج کے لیے انہیں غزہ سے منتقل کر رہا ہے۔ سیمی اور حیز کا پی سی آر ایف کے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے۔ ہم عطیات اکھٹے کرنے کے لیے کامیاب مہم چلا چکے ہیں جس سے بچوں کی جان بچانے کے لیے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی زندگی میں بے پناہ بہتری لائی گئی۔‘
امریکی گلوکارہ کہلانی بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ایک مضبوط آواز بن کر ابھری ہیں۔ اکتوبر میں امریکی شہر لاس اینجلس میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والی ریلی سے خطاب میں کہلانی نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر عوامی مؤقف اپنانے میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا وہ چاہیں گی ان کے تمام فالوورز تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوں، کہ وہ ایسا فیصلہ کریں جود خوغرضی پر مبنی نہ ہو۔برطانوی ریپر سٹورمزی بھی آرٹسٹوں کی طویل فہرست میں شامل ہیں جو غزہ اور سوڈان کے لیے 4 جنوری کو نیوجرسی میں کنسرٹ کریں گے۔کنسرٹ سے ہونے والی کمائی غزہ اور سوڈان میں انسانی امداد فراہم کرنے والی تنظیم ’ہیومن کنسرن انٹرنیشنل‘ کو عطیہ کی جائے گی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ کی ’بھاری قیمت‘ چکانا پڑی رہی ہے: نیتن یاہو

Next Post

اٹل جی نے ہمیں گڈ گورننس کا راستہ دکھایا: منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد عام آدمی کا اپنی مرضی سے جینا سب سے بڑی تبدیلی: منوج سنہا

اٹل جی نے ہمیں گڈ گورننس کا راستہ دکھایا: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan