• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں کی شادی مارچ میں طے، دُلہا کون ہے؟

Online Editor by Online Editor
2024-02-28
in شوبز
A A
بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں کی شادی مارچ میں طے، دُلہا کون ہے؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

بالی وُڈ کی اداکارہ تاپسی پنو کی شادی رواں برس مارچ میں ہوگی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو اپنے پارٹنر اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاز بو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔
تاپسی پنو کی شادی مارچ میں ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ہوگی جس میں صرف اہل خانہ اور قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب میں بالی وُڈ انڈسٹری سے کسی بھی فرد کو دعوت نہیں دی گئی۔
تاپسی پنو کی شادی سکھ اور مسیحی مذہب کی روایات کے مطابق ہوگی۔
اداکارہ کے ہونے والے شوہر میتھیاز بو بیڈمنٹن کے انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں جن کا تعلق ڈنمارک سے ہے۔
43 برس کے میتھیاز بو نے اپنا بیڈمنٹن ڈیبیو 1998 میں کیا تھا۔ وہ سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور ورلڈ نمبر ون رہ چکے ہیں۔
تاپسی پنو اور میتھیاز بو گزشتہ ایک دہائی سے ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
حالیہ دنوں میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ میتھیاز کے ساتھ گزشتہ دس برسوں سے دوستی کے رشتے میں ہیں۔
ان دونوں کی ملاقات تاپسی پنو کے کیریئر کی پہلی فلم ”چشمِ بدور‘ کی ریلیز کے دوران ہوئی تھی۔
فلم چشمِ بدور 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی کاسٹ میں تاپسی پنو، علی ظفر، دیویندو، سدھارتھ اور رشی کپور شامل تھے۔
اس سے قبل اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر میتھیاز بو نے اپنی اور تاپسی پنو کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔
میتھیاز کے ساتھ دوستی کے رشتے پر اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’میں نے 13 برس قبل اداکاری کا آغاز کیا اور میری اُسی سال میتھیاز سے ملاقات ہوئی جب میں بالی وُڈ میں ڈیبیو کر رہی تھی۔ میں اس وقت سے ایک ہی شخص کے ساتھ ہوں۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’میری میتھیاز کو چھوڑنے کی کوئی نیت نہیں ہے کیونکہ میں اس رشتے میں بہت خوش ہوں۔‘
خیال رہے میتھیاز بو نے 2015 کے یورپین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ انہوں نے 2012 کے سمر اولمپکس میں سلور میڈل بھی اپنے نام کیا تھا۔ وہ 2012 اور 2017 میں دو مرتبہ یورپین چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

صدر جمہوریہ کا ڈاکٹروں کو پیغام

Next Post

ڈل جھیل پر سیاح سرد صبح سے لطف اندوز ہوئے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
ڈل جھیل پر سیاح سرد صبح سے لطف اندوز ہوئے

ڈل جھیل پر سیاح سرد صبح سے لطف اندوز ہوئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan