• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home تازہ تریں

’’ممکن ‘‘۔جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے روزی روٹی پیدا کرنے کی سکیم

اس سکیم کے تحت نوجوانوں کو چھوٹی کمرشل گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں

Online Editor by Online Editor
2022-03-18
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
’’ممکن ‘‘۔جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے روزی روٹی پیدا کرنے کی سکیم
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/رامسو رام بن کے 31 برس مظفر وانی نے ہمیشہ ایک گاڑی رکھنے کا خواب دیکھا کیوں کہ وہ باعزت روزی روٹی کماناچاہتا تھا جو اس کے کنبے کی ضروریات کو پورا کرسکے ۔ اس سے پہلے مظفر وانی مختلف گاڑیوں کے لئے بطور ڈرائیو کام کرتے تھے اوراس کی معمولی تنخواہ سے وہ اَپنی دو بیٹیوں سمیت چار اَفراد کے کنبے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تھا۔اُنہوں نے کہا ،’’بعض اَوقات مجھے کئی دنوں تک کام نہیں ملتا۔ کئی بار میں نے اپنی بیٹیوں کو سکول جانے سے روکنے کا فیصلہ کیا۔ میں ہمیشہ اُنہیں تعلیم دینا چاہتا تھا لیکن مالی مجبوریوں نے ہمیشہ مجھے دوسری طرف دیکھنے پر مجبور کیا۔‘‘ اُنہوں نے اِنکشاف کیا کہ وہ روزانہ بنیاد پر مختلف گاڑیوں کے مالکان کے لئے 12برس تک کام کرتے رہے۔
مظفر وانی اَپنی گاڑی خریدنے کے لئے اِنتی رقم نہیں بچاسکا اور کنبے کی ادھوری ضروریات نے اسے مایوسی اور افسردگی کے زبردست احساس میں مبتلا کیا۔ اسی وقت جموںوکشمیر حکومت کی ’’ ممکن سکیم ‘‘ آئی جو مظفر وانی کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوئی۔اُنہوں نے کہا ،’’ گذشتہ برس اکتوبر میں ، میرے ایک دوست نے مجھے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ’’ ممکن ‘‘ روزی روٹی سکیم کے بارے میں معلومات فراہم کی او رمجھے مشن یوتھ اَفسران سے رابطہ کرنے کو کہا ۔ جب مجھے سکیم کے فوائد کے بارے میں مطلع کیا گیا تویہ ایک خواب کے سچ ہونے کی طرح تھا۔‘‘مظفر وانی نے کہا کہ وہ ٹاٹا یودھا کے مالک ہونے کے ناطے مطمئن ہیں اور اَپنے کنبے کو پالنے اور اَپنی بیٹیوں کی تعلیم کے لئے کافی کمارہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے لئے اَپنی مرضی کے مطابق ذریعہ معاش پیدا کرنے کی سکیم ’’ ممکن ‘‘ کا آغاز کیا۔سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایک پائیدار ذریعہ معاش قائم کرنے کے لئے رعایتی بنیادوں پر چھوٹی تجارتی گاڑیاں خریدنے کی سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔’’ ممکن ‘‘سکیم ایک ذریعہ معاش کا پروگرام ہے جو بنیادی طور پر 18برس سے 35برس تک کی عمر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ’’ ممکن ‘‘ سکیم کے تحت نوجوانوں کو چھوٹی کمرشل گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں جن کے لئے خریدی جانے والی گاڑی کی آن روڈ قیمت کی خاطر صد فیصد بینکنگ پارٹنر قرض کی سہولیت کو حد تک بڑھا رہے ہیں ۔ مشن یوتھ جموں وکشمیر گاڑی کی آن روڈ قیمت ( جو بھی کم ہو) کے لئے 80,000 روپے یا 10فیصد کی رقم پیشگی سبسڈی کے طور پر فراہم کرتا ہے اور گاڑیوں کے مینو فیکچررس ( حکومت کے سکیم پارٹنر ) اِس رقم سے کم نہیں ،پیشگی سبسڈی کی خصوصی رعایت فراہم کرتے ہیں۔
سکیم کی عمل آوری کو مکمل طورپر شفاف اور تیز تر بنانے کے لئے اِس سکیم کو ڈیجیٹل بطور پر چلانے کے لئے جے کے۔ اِی ۔ سروسز پورٹل پر ایک ماڈیول تیا ر کیا گیا ہے ۔ اَب تک اِس سکیم کے تحت خود روزگار اِمداد کے لئے 1882 درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔کھنموہ سری نگر کے ریاض رقیب نے کہاکہ ’’ ممکن ‘‘ سکیم کے تحت مہندرا پک اَپ گاڑی حاصل کرنے کے بعد وہ کلائوڈ نائن پر ہیں۔ریاض رقیب نے اَپنی عمر کے بہت سے نوجوانوں کی طرح ہمیشہ اَپنی روزی روٹی کمانے او راَپنے کنبے کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کا خواب دیکھا۔ریاض رقیب نے چھوٹی عمر میں ہی ڈرائیونگ سیکھ لی اور اَپنے چار بہن بھائیوں سمیت چھ اَفراد پر مشتمل اَپنے کنبے کی مدد کرنا شروع کیا۔وہ روزانہ بنیادپر نجی کمپنیوں اور دیگر گاڑیوں کے مالکان کے لئے کام کرتا تھا۔
اُنہوں نے اَپنے مشکل وقت کی آزمائش کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ،’’ میں اتنی کمائی نہیں کررہاتھا کہ اَپنے چار چھوٹے بہن بھائیوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات کو پورا کرسکوں ۔ میں روزانہ 12 سے 14 گھنٹے کام کرتا تھا لیکن دِن کے اختتام پر مجھے مونگ پھلی مل رہی تھی۔‘‘ریاض رقیب نے گذشتہ برس اگست میں سوشل میڈیا پر ممکن سکیم کے حوالے سے خبر دیکھی اور فوری طور پر دسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر سری نگر پہنچا۔ پھر تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد انہیں گاڑی فراہم کی گئی ۔اُنہوں نے کہا،’’ میں حکومت کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے سبسڈی کے ذریعہ معاش فراہم کیا۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سوشل میڈیا کی مشہورسعودی خاتون ’ساز القحطانی‘ ٹریفک حادثے میں ہلاک

Next Post

وزیر داخلہ نے پولیس شہیدوں کے اہل خانہ کو تقرری خط سونپے

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
وزیر داخلہ نے پولیس شہیدوں کے اہل خانہ کو تقرری خط سونپے

وزیر داخلہ نے پولیس شہیدوں کے اہل خانہ کو تقرری خط سونپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan