سری نگر، یکم اپریل :
سیاحوں کی چارٹر پروازوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سری نگر ایئرپورٹ حکام نے ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لئے درخواست کی فیس میں پچاس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لئے درخواست کی فیس میں پچاس فیصد کمی کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہیلی کاپٹرز کو نائٹ پارکنگ کی اجازت حاصل کرنے کے لئے درخواست کے ساتھ ٹیکس کے علاوہ صرف پچاس ہزار روپیے ادا کرنے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا: ’ہمیں یقین ہے کہ اس بھاری کمی سے ہماری خوبصورت وادی میں سیاحوں کے چارٹر پروزاوں کی حوصلہ افزائی ہوگی‘۔