سری نگر5 اپریل :
سری نگر میں مارے گئے سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کے لیے پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلی ٰ افسران نے شرکت کی ہے ۔
تقریب میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا کہ فورس اس طرح کی “پاگل پن” کو برداشت نہیں کرے گی۔سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ہیڈ کانسٹیبل وشال کمار، جو کل سری نگر کے لال چوک میں واقع مائسمہ میں دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوا بیٹھے تھے، کی پھول چڑھانے کی تقریب منگل کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا کہ فورس اس طرح کی “پاگل پن” کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے مارے گئے سپاہی کو سلام پیش کیا، اور کہا، “ہم اس (دہشت گردی کے حملوں) کے پاگل پن کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اس سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے قوم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ امن برقرار رکھنے کے لیے ہمارا کام جاری رہے گا۔”
کل، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ملی ٹینٹ حملے کی مذمت کی، اور کہا، “میں شہریوں اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ مہلوک ایچ سی وشال کمار کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز نفرت انگیز حملوں کے مرتکب افراد کو منہ توڑ جواب دیں گی۔”پیر کو وادی میں جنگجویانہ حملوں کے ایک سلسلے میں شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت کو دہشت گردوں نے گولی مار دی۔
اس سے قبل سری نگر کے لال چوک میں مائسمہ میں ملی ٹینٹ حملے میں سی آر پی ایف کے دو جوان زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والا ایک جوان ہیڈ کانسٹیبل وشال کمار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کے این ایس