سری نگر،15 اپریل :
وادی کشمیر میں ہلکی بارشوں سے کئی ہفتوں کے بعد بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں موسم 18 اپریل تک مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 19 سے21 اپریل تک موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں بارشیں متوقع ہیں۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 7.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
دریں اثنا وادی میں جمعے کو صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا۔ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔(یو این آئی)