• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

پلوامہ حملے میں لشکرطیبہ کا ہاتھ، ملوث جنگجووں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا:دلبا غ سنگھ

Online Editor by Online Editor
2022-04-19
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ٹارگیٹ کلنگ ایک چیلنج ہے، جس سے مضبوطی سے نمٹا جا رہا ہے: دلباغ سنگھ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر،19اپریل:
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نے منگل کے روز بتایا کہ کاکہ پورہ پلوامہ میں آر پی ایف اہلکاروں پر ہوئے حملے میں ملوث جنگجووں کو بہت جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز جاری ہے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
پلوامہ میں ریلوے پولیس اہلکاروں پر ہوئے حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ اس حوالے سے پولیس کو پختہ ثبوت ملے ہیں اور بہت جلد حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ڈی جی پی کے مطابق ریلوے پولیس پر حملے کے بعد متعدد ملی ٹینٹ تنظیموں نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم یہ سارے ملی ٹینٹ گروپ لشکر طیبہ کی ہی ذیلی تنظیمیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاکہ پورہ پلوامہ حملے میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے اور جنگجووں کو پاکستان کی جانب سے ایسا کرنے کو کہا جارہا ہے۔دلباغ سنگھ نے کہاکہ جتنی بھی تنظیموں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اُنہیں عنقریب ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مائسمہ سری نگر میں 4 اپریل کو ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز نے محض سات روز کے اندرا ندر اس کا بدلہ لیا اور دونوں غیر ملکی جنگجووں کو مار گرایا گیا۔
پولیس چیف نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹوں کے قبضے سے آدھار کار ڈ برآمد ہوئے ہیں جو پاکستان کا ایک نیا حربہ ہے۔سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے بتایا کہ اس حوالے سے سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سالانہ یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔سرحدی ضلع کپواڑہ میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کرنے کے بارے میں ڈی جی پی نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے ہتھیار اس طرف بھیجے جارہے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کی کارگر حکمت عملی کے باعث پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ذریعے اس طرف ہتھیار بھیجنے کے متعدد منصوبوں کو ناکام بنا کرجنگجووں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی کشمیر میں ہلکی بارشیں، 22 اپریل تک موسم جوں کا توں رہنے کا امکان

Next Post

وزیر اعظم اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں: منوج سنہا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
جموں وکشمیر کا بجٹ2022-23 لوگوں کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے والا بجٹ ہے:منوج سنہا

وزیر اعظم اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں: منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan