سری نگر، 19 اپریل :
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں منگل کے روز مطلع ابر آلود رہا اور کہیں کہیں ہلکے درجے کی بارشیں بھی ہوئیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا وادی میں 22 اکتوبر تک موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ وادی کا شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں امسال ماہ مارچ میں بارش کی 80 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر 21.3 بارش ریکارڈ کی گئی جو معمول کےمطابق 117.6 ملی میٹر ریکارڈ ہونی چاہئے تھی۔اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ماہ مارچ میں مجموعی طور پر ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جو معمول کے مطابق 68 ملی میٹر درج ہونی چاہئے تھی۔(یو این آئی)