• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

رواں ماہ ابتک سات غیر ملکی سمیت 22 جنگجو مارے گئے، پانچ اہلکار بھی از جان

Online Editor by Online Editor
2022-04-25
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بارہ مولہ میں 40 گھنٹوں تک جاری تصادم اختتام پذیر، تین جنگجو ہلاک ،پانچ فورسز اہلکار زخمی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،25اپریل:

رواں ماہ کے دوران ابتک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں سات غیر ملکی سمیت 22 جنگجو مارے گئے، اس دوران پانچ سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی از جان ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں پچھلے ڈیڑھ ماہ کے دوران وادی کشمیر میں غیر مقامی ہندوں پر آٹھ حملے ہوئے ۔
جموں وکشمیر میں سرگرم جنگجووں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔ رواں ماہ کے دوران ابتک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں 22 جنگجو مارے گئے جبکہ پانچ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اعدادو شمار کے مطابق یکم اپریل کو ترکہ وانگام شوپیاں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی میں ایک جنگجو مارا گیا ۔
چار اپریل کو سری نگرکے مائسمہ علاقے میں جنگجووں نے سی آر پی ایف پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار برسر موقع ہی از جان ہوا جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں دوسرا اہلکار بھی شدید طورپر زخمی ہوا۔
جنوبی ضلع ترال میں 6 اپریل کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ 9 اپریل کو سرہامہ بجبہاڑہ میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ایک جنگجو مارا گیا۔
دارلخلافہ سری نگر کے بشمبر نگر ڈلگیٹ میں 10اپریل کو ایک مختصر سی جھڑپ میں سیکورٹی فورسز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا۔
رواں ماہ کے گیارہ اپریل کو کھور بٹہ پورہ کولگام میں دو جنگجو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں از جان ہوئے۔
کولگام کے کاکرن علاقے میں 13اپریل کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے ستیش کمار سنگھ نامی مقامی شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موت واقع ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق 14اپریل کے روز سیکورٹی فورسز نے جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد بادی گام شوپیاں گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا کہ اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے۔
پٹن میں 15اپریل کی سہ پہر کو جنگجووں نے ایک مقامی سر پنچ کو گولی مار کر ہلاک کیا۔
وتہ نار کوکر ناگ میں 16اپریل کے روز سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود جنگجووں کی فائرنگ میں ایک فوجی اہلکار گولیاں لگنے سے موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھا۔
کاکہ پورہ پلوامہ میں 18اپریل کے روز ملی ٹینٹوں نے ریلوے پولیس کے دو اہلکاروں پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس وجہ سے دونوں ہسپتال میں دم توڑ بیٹھے۔
صوبے جموں کے سنجوا علاقے میں 22اپریل کی صبح کو سیکورٹی فورسز نے جیش سے وابستہ دو جنگجووں کو مار گرایا ، ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
مرہامہ کولگام میں 23اپریل کے روز سیکورٹی فورسز کے ساتھ دو بدو گولیوں کے تبادلے میں جیش سے وابستہ دو غیر ملکی جنگجو ہلاک ہوئے ۔
پاہو پلوامہ میں 24اپریل کی سہ پہر کو سیکورٹی فوسز کے ساتھ مختصر تصادم میں لشکر طیبہ کے ڈپٹی کمانڈر سمیت تین جنگجو مارے گئے۔
دریں اثنا نوگام میں 22اپریل کو مشتبہ جنگجووں نے دو غیر مقامی مزدوروں جن کی شناخت نجم السلام اور عنیق السلام کے بطور ہوئی ہے پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے دونوں مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں 13پریل کی شام کو جنگجووں نے ایک غیر مسلم مقامی شہری کو گولی مار کر زخمی کیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا
کاکرن پمبئی کولگام میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک مقامی شہری ستیش سنگھ ولد سریندر سنگھ کو گولی مار کر شدیدزخمی کردیا اور بعد میں اُس کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔ ستیش سنگھ مقامی راجپورٹ ہندو تھا اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک ڈرائیور تھا۔
سات اپریل کو واسورہ ٹہاب پلوامہ کے یاڈر نامی گاوں میں مشتبہ ملی ٹینٹ نمودار ہوئے اور پٹھانکوٹ کے ٹرک ڈرائیور سونو شرما ولد بنارسی داس کی ٹانگ پر گولی ماری اور فرار ہوئے۔
مذکورہ گاوں سے محض ایک کلومیٹر دور علاقے میں تین اپریل کو اسی طرح کا ایک واقع نور پورہ پائین پلوامہ میں پیش آیا، مشتبہ ملی ٹینٹ اچانک نمودار ہوئے اور سریندر سنگھ ولد بشن سنگھ ساکن پٹھانکوٹ اور دریج دت ولد سشیل دت ساکن پٹھانکوٹ نامی ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گولیاں ماریں۔
اس سے قبل 19مارچ کو ملی ٹینٹوں نے پیشے سے ترکھان محمد اکرم ساکن بجنورر یو پی کو آری ہل پلوامہ کے نزدیک فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
21مارچ کو اسی طرح کے ایک اور واقع میں گانگو پلوامہ میں بسوا جیت ساکن بہار نامی گولی گپے والے مزدور پر فائرنگ کی گئی جس وجہ سے زخمی ہوا ۔
تین اپریل کو اونتی پورہ کے لاجورہ گاوں میں دن کے ایک بجے ملی ٹینٹوں نے دو غیر مقامی مزدور پتلیشور کمار اور جاکو چودھری ساکنان بہار نامی مزدوروں پر گولیاں چلائیں جس وجہ سے وہ دونوں شدید طورپر زکمی ہوئے ۔
چار اپریل کو چھوٹی گام حرمین شوپیاں میں پیشے سے میڈیکل شاپ مالک کشمیری ہندو بال کرشن ولد جانکی ناتھ کو مشتبہ جنگجووں نے گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ (یو این آئی)

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ہنر ہاٹ میں خواتین کاریگروں کو شاندار موقع ملا: نقوی

Next Post

بی ایس ایف کشمیر کا ہمہامہ سری نگر کیمپس میں بلڈ کیمپ کا اہتمام

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
بی ایس ایف کشمیر کا ہمہامہ سری نگر کیمپس میں بلڈ کیمپ کا اہتمام

بی ایس ایف کشمیر کا ہمہامہ سری نگر کیمپس میں بلڈ کیمپ کا اہتمام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan